Blog
Books
Search Hadith

صبح میں اور جمعہ کی دن کی صبح میں قراء ت کا بیان

۔ (۱۶۴۳) عَنَ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: کَانَتْ صَلاَۃُ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مُتَقَارِبَۃً وَأَبُوْ بَکْرٍ حَتّٰی کَانَ عُمَرُ فَمَدَّ فِیْ صَلَاۃِ الْغَد۔ (مسند احمد: ۱۳۱۰۴)

سیدناانس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی نماز درمیانی ہوتی تھی ، سیدنا ابو بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی بھی اسی طرح رہی، حتی کہ سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ آ گئے، انھوں نے نماز فجر میں قیام لمبا کر دیا۔
Haidth Number: 1643
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۶۴۳) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط الشیخین۔ أخرجہ ابویعلی: ۳۸۴۴ (انظر: ۱۳۰۷۳)

Wazahat

فوائد:… اس حدیث کا یہ مطلب نہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اور خلیفۂ اول کی نمازیں مختصر ہوتی تھیں، جیسا کہ اس باب کی دیگر احادیث اور آخر میں دیئے گئے خلاصۂ کلام سے پتہ چلے گا۔ بہرحال سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے نماز فجر میں قراء ت کی مقدار کو مزید بڑھا دیا تھا۔