Blog
Books
Search Hadith

صبح میں اور جمعہ کی دن کی صبح میں قراء ت کا بیان

۔ (۱۶۴۵) وَعَنْہُ أَیْضًا أَنَّہُ سَمِعَ جَابِرَ بِنْ سَمُرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌یَقُولُ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یُصَلِّیْ الصَّلَوَاتِ کَنَحْوٍ مِنْ صَلاَتِکُمُ الَّتِی تُصَلُّونَ الْیَوْمَ وَلٰکِنَّہُ کَانَ یُخَفِّفُ، کَانَتْ صَلَاتُہُ أَخَفَّ مِنْ صَلاَتِکُمْ، وَکَانَیَقْرَأُ فِی الْفَجْرِ الْوَا قِعَۃَ وَنَحْوَھَا مِنَ السُّوَرِ۔ (مسند احمد: ۲۱۳۰۶)

سیدنا جابر بن سمرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: آج تم لوگ جو نماز ادا کر رہے ہو، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بھی اسی طرح ہی نمازیں پڑھتے تھے، البتہ آپ تخفیف کرتے تھے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی نماز تمہاری نماز کی بہ نسبت تخفیف والی ہوتی تھی اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نمازِ فجر میں سورۂ واقعہ اور اس جیسی سورتیں تلاوت کرتے تھے۔
Haidth Number: 1645
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۶۴۵) تخریج: صحیح لغیرہ۔ أخرجہ عبد الرزاق: ۲۷۲۰،وابن خزیمۃ: ۵۳۱، وابن حبان: ۱۸۱۳، وانظر الحدیث السابق (انظر: ۲۰۹۹۵)

Wazahat

فوائد:… سورۂ واقعہ تین رکوعات اور (۹۶) آیات پر مشتمل ہے۔ معلوم ہوتا ہے کہ اِن بعد والے لوگوں نے نمازوں کو اس قدر طویل کر دیا تھا کہ اس کے مقابلے میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی سورۂ واقعہ کی تلاوت بھی مختصر نظر آتی تھی۔