Blog
Books
Search Hadith

امام پر طاری ہونے والے (امور) اور اس کو لقمہ دینے کا حکم

۔ (۱۶۵۷) عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ السَّائِبِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اِفْتَتَحَ الصَّلاَۃَیَوْمَ الْفَتْحِ فِی الْفَجْرِ فَقَرَأَ بِسُوْرَۃِ الْمُؤْمِنِیْنَ فَلَمَّا بَلَغَ ذِکْرَ مُوسٰی وَھٰروُنَ أَصَابَتْہُ سَعْلَۃٌ فَرَکَعَ۔ (مسند احمد: ۱۵۴۶۸)

سیدناعبد اللہ بن سائب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فتح مکہ والے دن نمازِ فجرمیں سورۂ مومنون کی تلاوت شروع کی، جب موسی اور ہارونm کے تذکرے تک پہنچے تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو کھانسی آ گئی، اس لیے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے وہیں رکوع کر دیا۔
Haidth Number: 1657
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۶۵۷) تخریج: أخرجہ مسلم: ۴۵۵ (انظر: ۱۵۳۹۳، ۱۵۳۹۴)

Wazahat

فوائد:… سورۂ مومنون کی (۴۴) آیتوں کے بعد ان دو انبیاء کا ذکر شروع ہوتا ہے۔ اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ کسی لاحق ہونے والی مجبوری کی وجہ سے امام مزید قیام کا ارادہ ترک کر کے رکوع کر سکتا ہے اور ایسے ہی کرنا چاہیے۔