Blog
Books
Search Hadith

سیدنا عبد اللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ اور سیّدنا ابی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ کی قراء ت کا نماز میں حجت ہونے کا بیان جن کی قراء ت پر تعریف کی گئی ہے

۔ (۱۶۶۰) حَدَّثَنَا عَبْدُاللّٰہِ حَدَّثَنِیْ أَبِیْ ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ثَنَا شُعْبَۃُ وَحَجَّاجٌ قَالَ حَدَّثَنِیْ شُعْبَۃُ قَالَ سَمِعْتُ قَتَادَۃَیُحَدِّثُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لِأُبَّیِّ بْنِ کَعْبِ، قَالَ حَجَّاجٌ: حِیْنَ أُنْزِلَ {لَمْ یَکُنِ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا} وَقاَلاَ جَمِیْعًا: إِنَّ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ أَمَرَنِیْ أَنْ أَقْرَأَ عَلَیْکَ {لَمْ یَکُنِ الَّذِیْنَ کَفَرُوا} قَالَ: وَقَدْ سَمَّانِیْ؟ قَالَ: ((نَعَمْ۔)) قَالَ: فَبَکٰی۔ (مسند احمد: ۱۳۹۲۱)

سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: جب {لَمْ یَکُنِ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا} یعنی سورۂ بینہ نازل ہوئی تو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سیدنا ابی بن کعب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں تجھے پر اس سورت {لَمْ یَکُنِ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا} کی تلاوت کروں۔ انھوں نے کہا: کیا اللہ تعالیٰ نے میرا نام لیا ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جی ہاں۔ پس وہ رونے لگ گئے۔
Haidth Number: 1660
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۶۶۰) تخریج: أخرجہ البخاری: ۳۸۰۹، ۴۹۵۹، ومسلم: ۷۹۹ (انظر: ۱۲۳۲۰)

Wazahat

فوائد:… اس میں سیدنا ابی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی عظیم منقبت کا بیان ہے، جس کو سن کر وہ خود بھی خوشی کے آنسو رونے لگ گئے۔