Blog
Books
Search Hadith

سیدنا عبد اللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ اور سیّدنا ابی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ کی قراء ت کا نماز میں حجت ہونے کا بیان جن کی قراء ت پر تعریف کی گئی ہے

۔ (۱۶۶۲) (وَمِنْ طَرِیقٍ ثَانٍ) حَدَّثَنَا عَبْدُاللّٰہِ حَدَّثَنِیْ أَبِیْ ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ سُلَیْمَانَ سَمِعْتُ أَبَا وَائِلٍ یُحَدِّثُ عَنْ مَسْرُوْقٍ عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ عَمْرٍوعَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((اِسْتَـقْرِئُ وْا الْقُرْآنَ مِنْ أَرَبَعَۃٍ: مِنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ مَسْعُودٍ، وَسَالِمٍ مَوْلٰی أَبِیْ حُذَیْفَۃَ، وَمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ وَأَبِیِّ بْنِ کَعْبٍ۔)) (مسند احمد: ۶۷۶۷)

۔ (دوسری سند)سیدنا عبد اللہ بن عمرو ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: چار آدمیوں سے قرآن مجید پڑھو: عبد اللہ بن مسعود، مولائے ابی حذیفہ سالم، معاذ بن جبل اور اُبی بن کعب سے۔
Haidth Number: 1662
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۶۶۲) تخریج: انظر الحدیث بالطریق الاوّل۔ (انظر: ۶۷۶۷)

Wazahat

فوائد:… یہ احادیث اِن چار صحابہ کی فضیلت پر اور نماز وغیرہ میں ان کی قراء ت کے حجت ہونے پر دلالت کرتی ہیں، بشرطیکہ وہ قراء ت صحیح سند کے ساتھ ثابت ہو جائے۔