Blog
Books
Search Hadith

تکبیرات الانتقال کا بیان

۔ (۱۶۶۳) عَنْ وَاسِعِ بْنِ حَبَّانَ قَالَ: قُلْتُ لِاْبْنِ عُمَرَ: أَخْبِرْنِیْ عَنْ صَلاَۃِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کَیْفَ کَانَتْ؟ قَالَ: فَذَکَرَ التَّکْبِیْرَ کُلَّمَاوَضَعَ رَأَسَہُ وَکُلَّمَا رَفَعَہُ وَذَکَرَ اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحَمْۃُ اللّٰہِ عَنْ یَمِیْنِہِ السَّلَامُ عَلَیْکُمْ عَنْ یَسَارِہِ۔ (مسند احمد: ۵۴۰۲)

واسع بن حبان کہتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے کہا: مجھے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی نماز کے بارے میں بتائیں کہ وہ کیسی تھی؟ انہوں نے (جواب میں) یہ چیز بھی ذکر کی کہ آپ جب بھی اپنا سر جھکاتے اور اٹھاتے تو تکبیر کہتے، پھر انھوں نے دائیں طرف اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحَمْۃُ اللّٰہ ِاور بائیں طرف اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ کا ذکر کیا۔
Haidth Number: 1663
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۶۶۳) تخریج: اسنادہ قوی۔ أخرجہ النسائی: ۳/ ۶۳ (انظر: ۵۴۰۲)

Wazahat

فوائد:… رکوع سے اٹھتے وقت سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ کہنامسنونہے۔