Blog
Books
Search Hadith

اس وقت کا بیان، جس میں ایمان انحطاط پذیر ہو جائے گا

۔ (۱۶۸)۔عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍؓ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم (بِلَفْظِ) اِنَّ الْاِسْلَامَ فَذَکَرَ مِثْلَہُ وَزَادَ، وَقِیْلَ: وَمَنِ الْغُرَبَائُ؟ قَالَ: ((اَلنُّزَّاعُ مِنَ الْقَبَائِلِ۔)) (مسند أحمد: ۳۷۸۴)

سیدنا عبد اللہ بن مسعودؓ نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ سے یہی حدیث دین کے بجائے اسلام کے لفظ کے ساتھ بیان کی ہے اور اس میں یہ الفاظ زیادہ ہیں: کسی نے کہا: نامانوس کون لوگ ہیں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: قبیلوں (اور رشتہ داروں) سے دور ہو جانے والے۔
Haidth Number: 168
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۶۸) تخریج: صحیح علی شرط مسلم۔ أخرجہ الترمذی: ۲۶۲۹، وابن ماجہ: ۳۹۸۸ (انظر: ۳۷۸۴)

Wazahat

فوائد: …ایسے مختصر افراد کے لیے مشکل ہو گا کہ وہ اپنے قبیلوں میں رہ کر اسلامی احکام کی مراد پوری کر سکیں، لہٰذا وہ اس مقصد کو پورا کرنے کے لیے گھر بار کو چھوڑ کر چلے جائیں گے۔ یا پھر مطلب یہ ہے کہ وہ اپنے معاملات و تعلقات کے لحاظ سے لوگ سے الگ تھلگ ہو جائیں گے اگرچہ ان کی رہائش گاہیں الگ نہ ہوں گی۔