Blog
Books
Search Hadith

رکوع کی مقدار، اس کے طریقہ اور اس میں اور تمام ارکان میں برابر کا اطمینان رکھنے کا بیان

۔ (۱۶۸۵) عَنِ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: کَانَتْ صَلاَۃُ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم إِذَا صَلّٰی فَرَکَعَ، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ الرُّکُوعِ، وَإِذَا سَجَدَ، وَإِذَا رَفَعَ رَأَسَہُ مِنَ السُّجُودِ، وَبَیْنَ السَّجْدَ تَیْنِ قَرِیْبًا مِنَ السَّوَائِ۔ (مسند احمد: ۱۸۶۶۱)

سیدنابراء بن عازب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جب نماز پڑھتے تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا رکوع، رکوع سے سر اٹھا کر کھڑا ہونا، سجدہ اور سجدوں سے سر اٹھا کر بیٹھنایعنی دو سجدوں کے درمیان والا جلسہ تقریباًبرابر برابر ہوتے تھے۔ (صحیح بخاری: ۷۹۲، صحیح مسلم: ۴۷۱)
Haidth Number: 1685
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۶۸۵) تخریج: أخرجہ البخاری: ۷۹۲، ومسلم: ۴۷۱ (انظر: ۱۸۴۶۹)

Wazahat

فوائد:… صحیح مسلم کی روایت میں ان امور کے ساتھ قیام اور تشہد کا بھی ذکر ہے، یعنییہ تمام چیزیں برابر برابر ہوتی تھیں، بہرحال اس صورت کو بعض حالات پر محمول کریں گے، کیونکہ زیادہ تر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا قیام طویل ہوتا تھا، اسی طرح تشہد بھی رکوع و سجود اور قومہ و جلسہ کی بہ نسبت لمبا ہوا کرتا تھا، جیسا نمازوں کی قراء ت والے ابواب مین یہ تفصیل گزر چکی ہے۔