Blog
Books
Search Hadith

جس نے رکوع وسجود پورا نہ کیا، اس کی نماز کے باطل ہونے کا بیان

۔ (۱۶۸۹) عَنْ زَیْدِ بْنِ وَھْبٍ قَالَ: دَخَلَ حُذَیْفَۃُ بْنُ الْیَمَانِ الْمَسْجِدَ فَإِذَا رَجُلٌ یُصَلِّیْ مِمَّا یَلِیْ أَبْوَابَ کِنْدَۃَ فَجَعَلَ لَایُتِمُّ الرُّکُوْعَ وَلاَ السُّجُودَ فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ لَہُ حُذَیْفَۃُ: مُنْذُ کَمْ ھٰذِہِ صَلاَتُکَ؟ قَالَ: مُنْذُ أَرْبَعَیْنَ سَنَۃً، قَالَ: فَقَالَ لَہُ حَذَیْفَۃُ: مَاصَلَّیْتَ مُنْذُ أَرْبَعِیْنَ سَنَۃً، وَلَوْ مُتَّ وَھٰذِہِ صَلاَتُکَ لَمُتَّ عَلٰی غَیْرِ الْفِطَرَۃِ الَّتِیْ فُطِرَ عَلَیْہَا مُحَمَّدٌ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، قَالَ ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَیْہِیُعَلِّمُہُ، فَقَالَ إِنَّ الرَّجُلَ لَیُخَفِّفُ فِیْ صَلاَتِہِ وَإِنَّہُ لَیُتِمُّ الرُّکُوعَ وَالسُّجُودَ۔ (مسند احمد: ۲۳۶۴۷)

زید بن وہب کہتے ہیں: سیدناحذیفہ بن یمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ مسجد میں داخل ہوئے تو کندہ سے قریبی علاقے کا ایک آدمی نماز پڑھ رہا تھا،وہ رکوع پورا کر رہا تھا نہ سجدہ، جب وہ فارغ ہوا تو سیدنا حذیفہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے اسے کہا: کب سے تو اس طرح نماز پڑھ رہا ہے؟ اس نے کہا: چالیس سال سے۔ سیدناحذیفہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے اسے کہا: (حقیقتیہ ہے کہ) تو نے چالیس سال سے نماز پڑھی ہی نہیں ہے اور اگر تو اس حالت میں فوت ہوجاتا کہ تیری نماز یہی ہوتی تو تو اس دین پر نہ مرتا جو حضرت محمد ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو عطا کا گیا۔ پھر وہ اس پر متوجہ ہوئے اور اسے نماز کی تعلیم دیتے ہوئے کہا: آدمی رکوع و سجود پورا کرکے بھی نماز میں تخفیف کرلیتا ہے، (ضروری نہیں کہ جلدی ہی کی جائے)۔
Haidth Number: 1689
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۶۸۹) تخریج: أخرجہ البخاری: ۷۹۱ (انظر: ۲۳۲۵۸)

Wazahat

فوائد:… سیدنا حذیفہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے قول سے پتہ چل رہا ہے کہ اطمینان کے بغیر نماز باطل ہے۔ آخری جملے کا مفہوم یہ ہے کہ اگر کسی آدمی کو جلدی سے نماز ادا کرنا پڑ جائے تو وہ مختصر قیام کر لے اور رکوع و سجود میں نقص نہ آنے دے۔ کئی احادیث میں رکوع و سجود میں اطمینان اور اعتدال کی تعلیم دی گئی ہے، پانچ چھ صفحات کے بعد اس عنوان رکوع و سجدے سے اٹھنے اور ان کے بعد اطمینان اختیار کرنے کے وجوب اور اسے ترک کرنے والے کی وعید کا بیان کا مطالعہ کریں، بطورِ مثال ایک حدیث کا ذکر یہاں بھی کر دیا جاتا ہے: حضرت طلق بن علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ((لَایَنْظُرُ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ إِلٰی صَلَاۃِ عَبْدٍ لَایُقِیْمُ فِیْھَا صُلْبَہٗبَیْنَ رُکُوْعِھَا وَسُجُوْدِھَا۔))… اللہ تعالیٰ اس بندے کی نماز کی طرف نہیں دیکھتا، جس میں وہ رکوع و سجود کے دوران کمر سیدھی نہیں کرتا۔ (مسند أحمد: ۴/۲۲)