Blog
Books
Search Hadith

رکوع میں ذکر کا بیان

۔ (۱۶۹۱) عَنْ عُقْبَۃَ بْنِ عَامِرٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ {فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّکَ الْعَظِیْمِ} قَالَ لَنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اِجْعَلُوْھَا فِیْ رُکُوْعِکُمْ۔)) فَلَمَّا نَزَلَتْ {سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الْأَعْلٰی} قَالَ: ((اِجْعَلُوْھَا فِیْ سُجُوْدِکُمْ۔)) (مسند احمد: ۱۷۵۴۹)

سیدناعقبہ بن عامر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: جب یہ آیت {فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّکَ الْعَظِیْمِ} نازل ہوئی تو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اس (کے مصداق کو) اپنے رکوع میں اپنا لو۔ جب {سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الْأَعْلٰی} نازل ہوئی تو فرمایا: اس (کے مصداق کو) اپنے سجدے میں اپنا لو۔
Haidth Number: 1691
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۶۹۱) تخریج: اسنادہ محتمل للتحسین۔ أخرجہ ابوداود: ۸۶۹، وابن ماجہ: ۸۸۷ (انظر: ۱۷۴۱۴)

Wazahat

فوائد:… یعنی اللہ تعالیٰ نے ان دو آیات میں جو حکم دیا ہے، رکوع و سجود میں اس پر عمل کرو۔