Blog
Books
Search Hadith

رکوع میں ذکر کا بیان

۔ (۱۶۹۳) عَنْ عَائِشَۃِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کَانَ یَقُوْلُ فِیْ رُکُوْعِہِ وَ سُجُوْدِہِ ((سُبُّوْحٌ قُدُّوْسٌ رَبُّ الْمَلَائِکَۃِ وَالرُّوْحِ۔)) (مسند احمد: ۲۴۵۶۴)

سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم رکوع وسجود میں یہ دعا پڑھتے تھے: سُبُّوْحٌ قُدُّ وْسٌرَبُّ الْمَلَائِکَۃِ وَالرُّوْحِ۔ (وہ پاک اور مقدس ذات، جو فرشتوں اور روح (یعنی جبریل) کا ربّ ہے۔)
Haidth Number: 1693
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۶۹۳) تخریج: أخرجہ مسلم: ۴۸۷ (انظر: ۲۴۰۶۳)

Wazahat

فوائد:… سُبُّوحٌ اور قُدُّوْسٌ کے معانی مُسَبَّح اور مُقَدَّس کے ہیں، اردو میں ان کے معانییہ بنتے ہیں: سُبُّوحٌ وہ ذات جو نقائص، شریک اور ہر اس چیز سے پاک ہے جو اس کی الوہیت کے شایان شان نہیں ہوتی۔ قُدُّوْسٌ :وہ ذات جو ہر اس چیز سے طاہر ہو جو خالق کو زیب نہیں دیتی۔