Blog
Books
Search Hadith

اس وقت کا بیان، جس میں ایمان انحطاط پذیر ہو جائے گا

۔ (۱۷۲)۔ (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَالِثٍ بِنَحْوِہِ)۔وَ زَادَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((وَأَفْضَلُ النَّاسِ یَوْمَئِذٍ مُؤْمِنٌ مُعْتَزِلٌ فِی شَعْبٍ مِنَ الشِّعَابِ یَتَّقِیْ رَبَّہُ تَبَارَکَ وَ تَعَالٰی وَیَدَعُ النَّاسَ مِنْ شَرِّہِ۔)) (مسند أحمد: ۱۶۰۱۴)

سیدنا ابو امامہ باہلیؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: اسلام کے کنڈوں یعنی اسلام کے احکام کو ایک ایک کر کے گرایا جاتا رہے گا، جب ایک کنڈا گر جائے گا تو لوگ اگلے کنڈے کے درپے ہو جائیں گے، سب سے پہلے جس حکم کو توڑا جائے گا، وہ عدل ہو گا اور سب سے آخر میں نماز کو منہدم کر دیا جائے گا۔
Haidth Number: 173
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۷۳) تخریج: اسنادہ جیّد ۔ أخرجہ الطبرانی فی الکبیر : ۷۴۸۶، وابن حبان: ۶۷۱۵(انظر: ۲۲۱۶۰)

Wazahat

فوائد: …سبحان اللہ! جہاں تک عدل و انصاف کا تعلق ہے، تو کئی صدیوں سے اکثر مسلم آبادی میں اس کے آثار مٹ چکے ہیں اور اب نوے فیصد سے زیادہ مسلمانوں نے نماز کو بھی منہدم کر دیا ہے، لیکن دھوکے کی بات یہ ہے کہ وہ بزعم خود پھر بھی کامل مسلمان ہیں۔