Blog
Books
Search Hadith

کسی ضرورت کی وجہ سے نمازی کا اپنے کپڑے پر سجدہ کرنے، نیز ہجوم والا شخص سجدہ کیسے کرے، اس کا بیان

۔ (۱۷۴۴) عَنْ سَیَّارِ بْنِ الْمَعْرُوْرِ قَالَ: سَمِعْتُ عُمَرَ وَھُوَ یَخْطُبُیَقُوْلُ: إِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بَنٰی ھٰذَا الْمَسْجِدَ وَنَحْنُ مَعَہُ الْمُہَاجِرُوْنَ وَالْأَ نْصَارُ فَإِذَا اشْتَدَّ الزِّحَامُ فَلْیَسْجُدِ الرَّجُلُ مِنْکُمْ عَلَی ظَہْرِ أَخِیْہِ، وَرَاٰی قَوْمًا یُصَلُّوْنُ فِی الطَّرِیقِ فَقَالَ صَلُّوْا فِی الْمَسْجِدِ۔ (مسند احمد: ۲۱۷)

سیار بن معرور کہتے ہیں: میں نے سیدناعمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کوخطبہ دیتے ہوئے سنا، وہ کہہ رہے تھے: بلاشبہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے یہ مسجد بنائی، جبکہ ہم مہاجر اور انصار آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ تھے، پس جب ہجوم زیادہ ہو جائے تو آدمی کو چاہیے کہ وہ اپنے بھائی کی پیٹھ پر سجدہ کرلے۔پھر سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کچھ لوگوں کو راستہ میں نماز پڑھتے ہوئے دیکھ کر ان کو کہا: مسجد میں نماز پڑھو۔
Haidth Number: 1744
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۷۴۴) تخریج: حدیث صحیح، وقد توبع سیار بن معرور۔ أخرجہ الطیالسی: ۷۰،والبیھقی: ۳/ ۱۸۲ (انظر: ۲۱۷)

Wazahat

Not Available