Blog
Books
Search Hadith

کسی ضرورت کی وجہ سے نمازی کا اپنے کپڑے پر سجدہ کرنے، نیز ہجوم والا شخص سجدہ کیسے کرے، اس کا بیان

۔ (۱۷۴۵) عَنْ أَبِیْ ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: شَکَا أَصْحَابُ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم إِلَیْہِ مَشَقَّۃَ السُّجُوْدِ عَلَیْہِمْ إِذَا تَفَرَّجُوْا قَالَ: ((اِسْتَعِیْنُوا بِالرُّکَبِ۔)) قَالَ ابْنُ عَجْلاَنَ: وَ ذٰلِکَ أَنْ یَضَعَ مِرْفَقَہٗعَلٰی رُکْبَتَبْہِ إِذَا طَالَ السُّجُودُ وَأَعْیٰی۔ (مسند احمد: ۸۴۵۸)

سیدناابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ صحابہ نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے شکایت کہ اگر کشادگی اختیار کریں تو سجدے میں مشقت ہوتی ہے۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تو پھر گھٹنوں سے مدد حاصل کر لیا کرو۔ ابن عجلان کہتے ہیں: اس کی صورت یہ ہے کہ جب سجدہ لمبا ہو جائے اور بندہ تھک جائے تو اپنی کہنیاںگھٹنوں پر رکھ لے۔
Haidth Number: 1745
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۷۴۵) تخریج: اسنادہ قوی۔ أخرجہ ابوداود: ۹۰۲، والترمذی: ۲۸۶ (انظر: ۸۴۷۷)

Wazahat

فوائد:… ان احادیث میں جو مسائل بیان کیے گئے ہیں، وہ تو انتہائی واضح ہیں، اب تو اللہ تعالیٰ نے وسعت کر دی ہے اور ہر آدمی کے پاس اتنی سہولت موجود ہے کہ وہ نماز کے لیے علیحدہ کپڑا بچھا سکتا ہے۔ سوچنے اور سمجھنے کی بات یہ ہے کہ اس قسم کی سخت گرمی اور گرم زمین کے باوجود صحابہ کرام آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی قیادت میں طویل نمازیں ادا کیا کرتے تھے۔