Blog
Books
Search Hadith

اس وقت کا بیان، جس میں ایمان انحطاط پذیر ہو جائے گا

۔ (۱۷۵)۔عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ بُسْرٍؓ قَالَ: لَقَدْ سَمِعْتُ حَدِیْثًا مُنْذُ زَمَانٍ اِذَا کُنْتَ فِی قَوْمٍ عِشْرِیْنَ رَجُلًا أَوْ أَقَلَّ أَوْ أَکْثَرَ فَتَصَفَّحْتَ فِی وُجُوْہِہِمْ فَلَمْ تَرَ فِیْہِمْ رَجُلًا یُہَابُ فِی اللّٰہِ فَاعْلَمْ أَنَّ الْأَمْرَ قَدْ رَقَّ۔ (مسند أحمد: ۱۷۸۳۱)

سیدنا عبد اللہ بن بسرؓ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں : کافی عرصہ ہو گیا ہے کہ میں نے ایک بات سنی تھی، جب تو بیس یا اس سے کم یا زیادہ لوگوں میں ہو اور پھر ان کے چہروں کو غور سے دیکھے، اگر ان میں تجھے ایک چہرہ بھی ایسا نہ لگے کہ اللہ تعالیٰ کے لیے جس کی تعظیم و تکریم کی جاتی ہو، تو جان لینا کہ ایمان کمزور پڑ چکا ہے۔
Haidth Number: 175
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۷۵) تخریج: اسنادہ حسن، لکنہ لیس بحدیث نبوی کما توضحہ روایۃ الطبرانی ۔ أخرجہ الطبرانی فی الشامیین : ۱۰۰۸، ۱۰۰۹، والبیھقی فی الشعب : ۹۰۷۸(انظر: ۱۷۶۷۹)

Wazahat

فوائد: …یہ حدیث ِ نبوی نہیں ہے،ویسے سیدنا عبد اللہ بن بسرؓکی سنی ہوئی ایک بات ہے، لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ جب محبت و مودّت اور نفرت و عداوت کا معیار اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی ذات نہ رہے تو دین میں کمزوری پیدا ہو جاتی ہے۔