Blog
Books
Search Hadith

ظہر اور دوسری نمازوں میں قنوت کا بیان

۔ (۱۷۶۶) عَنْ أَبِیْ ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کَانَ یَدْعُوْا فِیْ دُبُرِ صَلاَۃِ الظُّہْرِ: ((اَللّٰہُمَّ خَلِّصِ الْوَلِیْدَ بْنَ الْوَلِیْدِ، وَسَلَمَۃَ بْنَ ھِشَامٍ، وَعَیَّاشَ بْنَ أَبِی رَبِیْعَۃَ، وَضَعَفَۃَ الْمُسْلِمِیْنَ مِنْ أَیْدِی الْمُشْرِکِیْنَ الَّذِیْنَ لاَ یَسْتَطِیْعُوْنَ حِیْلَۃً وَلاَ یَہْتَدُوْنَ سَبِیْلاً۔)) (مسند احمد: ۹۲۷۴)

سیدناابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ظہر کی نماز کے آخر میں یہ دعا کیا کرتے تھے: اے اللہ! ولید بن ولید، سلمۃ بن ہشام، عیاش بن ربیعہ اور کمزور مسلمانوں کو چھٹکارا عطا فرما، جو کسی حیلے کی طاقت رکھتے ہیں نہ نکلنے کا کوئی راستہ پاتے ہیں۔
Haidth Number: 1766
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۷۶۶) تخریج: صحیح دون قولہ: ((دبر صلاۃ الظھر))، وھذا اسناد ضعیف لضعف علی بن زید بن جدعان، وعبید اللہ بن ابراہیم لم نجد لہ ترجمۃ (انظر: ۹۲۸۵)

Wazahat

فوائد:… اگلی روایات سے معلوم ہوگا کہ نماز ظہر میں بھی قنوتِ نازلہ کرنا مسنون عمل ہے۔