Blog
Books
Search Hadith

اس کے الفاظ کے بارے میں ثابت ہونے والے مواد کا بیان فَصْلٌ فِیْمَا رُوِیَ فِیْ ذٰلِکِ عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ مَسْعُوْدٍ فصل: سیدناعبد اللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ سے مروی تشہد

۔ (۱۷۸۲)(وَعَنْہُ مِنْ طَرِیقٍ ثَانٍ) بِنْحْوِہِ وَفِیْہِ: کُنَّا إِذَا جَلَسْنَا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِی الصَّلاَۃِ قُلْنَا: اَلسَّلَامُ عَلَی اللّٰہِ قِبَلَ عِبَادِہِ، اَلسَّلَامُ عَلٰی جِبْرِیْلَ، اَلسَّلَامُ عَلٰی مِیْکَائِیلَ، اَلسَّلَامُ عَلٰی فُلاَنٍ۔ اَلْحَدِیث کَمَا تَـقَدَّمَ ۔ (مسند احمد: ۳۶۲۲)

۔ (دوسری سند)اس میں ہے: جب ہم رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ نمازمیں بیٹھتے تو کہتے: اَلسَّلَامُ عَلَی اللّٰہِ قِبَلَ عِبَادِہِ، اَلسَّلَامُ عَلٰی جِبْرِیْلَ، اَلسَّلاَمُ عَلٰی مِیْکَائِیلَ، اَلسَّلَامُ عَلَی فُلاَنٍ۔ (اللہ پر سلام ہو اس کے بندوں کی طرف سے، جبریل پر سلام ہو، میکائیل پر سلام ہو، فلاں پر سلام ہو، … …۔ آگے پہلی حدیث کی طرح۔
Haidth Number: 1782
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۷۸۲) تخریج: انظر ۷۰۸، ۷۱۰ وما تقدم من حدیث ابن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌

Wazahat

فوائد:… سیدنا عبد اللہ بن مسعور ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی تشہد ہی عام لوگوں کو یاد ہے، قارئین کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ جب لوگوں کو اس تشہد کی تعلیم دی جا رہی تھی، اس وقت نماز میں درود شریف پڑھنے کا مسئلہ پیدا نہیں ہوا تھا، اس لیے ان روایات میں صرف تشہد اور دعاؤں کا ذکر ہے، درود کے مسئلے کی وضاحت آگے آ رہی ہے۔ اس مقام پر یہ تنبیہ بھی ضروری ہے کہ سیدنا عبد اللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی تشہد کی طرح دوسرے صحابہ سے بھی اس تشہد کی احادیث مروی ہیں، جن کے الفاظ اِس تشہد سے مختلف ہیں، تو یہ ورائٹی خود رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے منقول ہے، اس لیے جو تشہد بھی پڑھ لیا جائے وہ کفایت کرے گا۔ یہ تو ثابت ہو چکا ہے کہ پہلے اور درمیانے تشہد میں بھی نمازی کو مختلف اور پسندیدہ دعائیں کرنے کا اختیار ہے، دوسری بات یہ ہے کہ اِس تشہد میں درود پڑھنا بھی درست ہے، اس کی دلیل درج ذیل حدیث ہے: سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کہتی ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم رات کو نو رکعت (اکٹھی) نمازِ وتر ادا کرتے، مسلسل آٹھ رکعات ادا کرنے کے بعد (درمیانے تشہد) کیلئے بیٹھتے، اللہ تعالیٰ کی تعریف بیان کرتے اور نبی پر درود بھیجتے اور سلام پھیرے بغیر کھڑے ہو کر نویں رکعت ادا کرنے کے بعد بیٹھتے، اللہ کی حمد بیان کرتے، نبی پر درود بھیجتے، دعا کرتے اورسلام پھیر دیتے۔(نسائی: ۱۷۲۱)