Blog
Books
Search Hadith

تشہد میں بیٹھنے کی کیفیت،انگشت ِ شہادت سے اشارہ کرنے کا اور دوسرے امور کا بیان

۔ (۱۷۹۱) عَنْ نَاِفعٍ قَالَ: کَانَ عَبْدُاللّٰہِ بْنُ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ إِذَا جَلَسَ فِی الصَّلاَۃِ وَضَعَ یَدَیْہِ عَلَی رُکْبَتَیْہِ وَأَشَارَ بِاِصْبَعِہِ وَأَتْبَعَہَا بَصَرَہُ، ثُمَّ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لَھِیَ أَشَدُّ عَلَی الشَّیْطَانِ مِنَ الْحَدِیْدِ)) یَعْنِی االسَّبَّابَۃَ۔ (مسند احمد: ۶۰۰۰)

نافع کہتے ہیں: سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ جب نماز میں بیٹھتے تو اپنے ہاتھ گھٹنوں پر رکھتے، اپنی انگلی سے اشارہ کرتے اور اپنی نظر اسی کے پیچھے لگاتے، پھر یہ بیان کرتے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بلاشبہ یہ انگلی شیطان پر لوہے سے بھی زیادہ سخت ہے۔
Haidth Number: 1791
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۷۹۱) تخریج: اسنادہ ضعیف، کثیر بن زید الاسلمی متکلم فیہ۔ أخرجہ البزار: ۵۶۳ (انظر: ۶۰۰۰)

Wazahat

فوائد:… نمازی انگشت ِ شہادت سے اشارہ کر کے اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور اس کے لیے عبادت میں اخلاص کا اظہار کرتا ہے اور یہ چیز شیطان کے لیے سب سے زیادہ باعث ِ تکلیف ہے، اس لیے اسے اس سے لوہے کی ضرب سے بھی زیادہ تکلیف ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کے شرّ سے محفوظ رکھے۔