Blog
Books
Search Hadith

تشہد میں بیٹھنے کی کیفیت،انگشت ِ شہادت سے اشارہ کرنے کا اور دوسرے امور کا بیان

۔ (۱۷۹۴) (وَمِنْ طَرِیقٍ ثَانٍ) عَنْ ناَفِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کَانَ إِذَا جَلَسَ وَضَعَ یَدَیْہِ عَلٰی رُکْبَتَیْہِ وَرَفَعَ إِصْبَعَہُ الْیُمْنٰی الَّتِی تَلِی الإِْ بْہَامَ فَدَعَا بِھَا وَیَدَہُ الْیُسْرٰی عَلٰی رُکْبَتِہِ بِاسِطَہَا عَلَیْہَا۔ (مسند احمد: ۶۳۴۸)

۔ (دوسری سند)سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جب بیٹھتے تو اپنے ہاتھ گھٹنوں پر رکھتے اور انگوٹھے کے ساتھ والی دائیں انگلی کو اٹھا کر اس کے ساتھ دعا کرتے اوراپنا بایاں ہاتھ گھٹنے پر پھیلا کر رکھتے۔
Haidth Number: 1794
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۷۹۴) تخریج: أخرجہ مسلم: ۵۸۰ وانظر الحدیث بالطریق الاول (انظر: ۶۳۴۸)

Wazahat

فوائد:… تشہد کے دوران شہادت والی انگلی سے اشارہ کرنا: مکمل تشہد، وہ پہلا ہو یا دوسرا، کے دوران انگشتِ شہادت سے اشارہ کرنا جاری رکھا جائے گا، جیسا کہ سیدنا عبداللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أِذَا قَعَدَ فِیْ التَّشَہُّدِ وَضَعَ یَدَہُ الْیُسْرٰی عَلٰی رُکْبَتِہِ الْیُسْرٰی وَوَضَعَ یَدَہُ الْیُمْنٰی عَلٰی رُکْبَتِہِ الْیُمْنٰی وَعَقَدَ ثَلاثَۃً وَّ خَمْسِیْنَ وَاَشَارَ بِالسَّبَّابَۃِ (وَفِیْ رِوَایَۃٍ: یَدْعُوْ بِھَا)۔ (صحیح مسلم: ۵۸۰) جب رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تشہد کے لئے بیٹھتے تو بایاں ہاتھ بائیں گھٹنے پر اور دایاں ہاتھ دائیں گھٹنے پررکھتے اور (دائیں ہاتھ کی) ترپن کی گرہ بنا کر شہادت والی انگلی سے اشارہ کرتے اور اس کے ساتھ دعا مانگتے۔ سیدنا عبداللہ بن زبیر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أِذَا قَعَدَ یَدْعُوْ وَضَعَ یَدَہُ الْیُمْنٰی عَلٰی فَخِذِہِ الْیُمْنٰی وَیَدَہُ الْیُسْرٰی عَلٰی فَخِذِہِ الْیُسْرٰی وَاَشَارَ بِأِصْبَعِہِ السَّبَّابَۃِ …۔ (صحیح مسلم: ۵۷۹) جب رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم (نماز میں) تشہد پڑھنے کے لئے بیٹھ جاتے تو دایاں ہاتھ دائیں ران پر اور بایاں ہاتھ بائیں ران پر رکھتے اور شہادت والی انگلی سے اشارہ کرتے۔ تنبیہ: مذکورہ بالا دو احادیث سے یہ بھی ثابت ہوا کہ تشہد کے دوران ہاتھوں کو گھٹنوں پر رکھنا اور رانوں پر رکھنا دونوں طرح درست ہے۔ تنبیہ: تشہد میں صرف اَشْھَدُ أَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ کہنے کے وقت انگلی اٹھانا اور پھر رکھ دینا کسی صحیح حدیث سے ثابت نہیں ہے۔ اشارہ کرنے کے طریقے: (۱)دوانگلیوں کو بند کر کے درمیانی انگلی اور انگوٹھے سے حلقہ بنا لینا اور انگشتِ شہادت سے اشارہ کرنا۔ (ابوداود: ۹۵۷، نسائی: ۱۲۶۵، ابن ماجہ: ۹۱۲) (۲)تین انگلیوں کو بند کرکے انگوٹھے کو درمیانی انگلی پر رکھنا اور انگشتِ شہادت سے اشارہ کرنا۔ (صحیح مسلم: ۵۷۹) (۳) ترپن کی گرہ لگانا(یعنی: تین انگلیوں کو ہتھیلی کے قریب ترین حصے کے ساتھ بند کرکے انگوٹھے کو شہادت والی انگلی کی آخری گرہ کے نیچے رکھنا)۔ (صحیح مسلم: ۵۸۰) تنبیہ: اشارے کے دوران انگلی کو حرکت دینا درست ہے، جیسا کہ حدیث نمبر (۱۷۸۹)سے ثابت ہو رہا ہے