Blog
Books
Search Hadith

نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر درود بھیجنے کے بعد تعوذ اور دعا کا بیان

۔ (۱۸۱۹) عَنْ مَالِکِ بِنْ نُمَیْرٍ الْخُزَاعِیِّ عَنْ أَبِیْہِ قَالَ: رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَھُوَ قَاعِدٌ فِی الصَّلاَۃِ قَدْ وَضَعَ ذِرَاعَہُ الْیُمْنٰی عَلٰی فَخِذِہِ الْیُمْنٰی رَافِعًا بِاِصْبَعِہِ السَّبَّابَۃِ قَدْ حَنَأَھَا شَیْئًا وَھُوَ یَدْعُوْ۔ (مسند احمد: ۱۵۹۶۰)

سیدنانمیر خزاعی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو دیکھا کہ آپ نماز میں بیٹھے ہوئے تھے اور دایاں بازو دائیں ران پر رکھا ہوا تھا اور انگشت ِ شہادت کو اٹھا کر دعا کر رہے تھے، جبکہ اس انگلی کو کچھ جھکایا ہوا تھا۔
Haidth Number: 1819
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۸۱۹) تخریج: حدیث صحیح لغیرہ، دون قولہ: قد حناھا شیئا، وھذا اسناد ضعیف۔ مالک بن نمیر الخزاعی البصری، قال الدارقطنی: یعتبر بہ، وقال یحییٰ القطان: لایعرف حالہ، وقال الذھبی: لا یعرف۔ أخرجہ ابوداود: ۹۹۱، و النسائی: ۳/ ۳۹ ، وابن ماجہ: ۹۱۱ (انظر: ۱۵۸۶۶)

Wazahat

Not Available