Blog
Books
Search Hadith

سلام کے فرض ہونے اور ایک سلام کے کافی ہونے کے متعلق بیان

۔ (۱۸۳۸) عَنْ عَائِشَہَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا فِی صِفَۃِ صَلاَۃِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بِاللَّیْلِ قَالَتْ: ثُمَّ یَجْلِسُ فَیَتَشَھَّدُ وَیَدْعُوْ ثُمَّ یُسَلِّمُ تَسْلِیْمَۃً وَاحِدَۃً، اَلسَّلاَمُ عَلَیْکُمْیَرْفَعُ بِہَا صَوْتَہُ یُوْقِظُنَا۔ (مسند احمد: ۲۶۵۱۵)

سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی رات کی نماز بیان کرتی ہوئی کہتی ہیں: پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بیٹھ کر تشہد پڑھتے اور دعا کرتے اور پھر اَلسَّلاَمُ عَلَیْکُمْ کہہ کر ایک سلام پھیرتے اور آواز کو اتنا بلند کرتے کہ ہمیںجگا دیتے۔
Haidth Number: 1838
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۸۳۸) تخریج: حدیث صحیح۔ أخرجہ ابوداود: ۱۳۴۶، ۱۳۴۷، وأخرجہ مختصرا: ۵۶، ۱۳۴۹ (انظر: ۲۵۹۸۷، ۲۵۹۸۸)

Wazahat

فوائد:… ان دونوں مسائل پر گزشتہ سے پیوستہ باب میں بحث کی جا چکی ہے۔