Blog
Books
Search Hadith

نمازی کا نماز کے بعد نماز والی جگہ میں ہی بیٹھنے رہنا، اس کی فضیلت کا بیان

۔ (۱۸۵۳) (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیقٍ ثَانٍ) قَالَ: دَخَلْتُ عَلٰی أَبِیْ عَبْدِالرَّحْمٰنِ السُّلَمِیِّ وَقَدْ صَلَّی الْفَجْرَ وَھُوَ جَالِسٌ فِی الْمَجْلِسِ فَقُلْتُ: لَوْ قُمْتَ إِلٰی فِرَاشِکَ کَانَ أَوْطَأَ لَکَ، فَقَالَ: سَمِعْتُ عَلِیًّا ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌یَقُوْلُ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((مَنْ صَلَّی الْفَجْرَ ثُمَّ جَلَسَ فِیْ مُصَلاَّہُ صَلَّتْ عَلَیْہِ الْمَلَائِکَۃُ…۔)) (وَذَکَرَ نَحْوَ الْحَدِیثِ الْمُتَقَدِّمِ)۔ (مسند احمد: ۱۲۵۱)

۔ (دوسری سند)عطا بن سائب کہتے ہیں: میں ابو عبد الرحمن سُلَمی کے پاس گیا، جبکہ وہ نماز فجر پڑھ کر اپنی جائے نماز میں ہی بیٹھے ہوئے تھے، میں نے ان سے کہا: اگر آپ اٹھ کر اپنے بستر پر چلے جائیں تو یہ آپ کے لیے زیادہ موافق ہو گا۔ انھوں نے جواباً کہا: میں سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو نمازِ فجر ادا کر کے اپنی جائے نماز میں بیٹھ جائے تو فرشتے اس کے لیے دعائے رحمت کرتے ہیں، …۔ پھر گزشتہ حدیث کی طرح ذکر کیا۔
Haidth Number: 1853
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۸۵۳) تخریج: حسن لغیرہ۔ أخرجہ البزار: ۵۹۶ (انظر: ۱۲۵۱)

Wazahat

فوائد:… دوسری روایات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ فضیلت نمازِ فجر کے ساتھ خاص نہیں ہے، بلکہ ہر فرضی نماز سے متعلقہ ہے، نیز اس کی دو شرطیں بھی ہیں، درج ذیل حدیث ملاحظہ فرمائیں: سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ((اِنَّ اَحَدَکُمْ اِذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ کَانَ فِیْ صَلَاۃٍ مَا کَانَتِ الصَّلَاۃُ تَحْبِسُہٗوَالْمَلَائِکَۃُیُصَلُّوْنَ عَلٰی اَحَدِکُمْ مَا دَامَ فِیْ مَجْلِسِہِ الَّذِیْ صَلّٰی فِیْہِیَقُوْلُوْنَ: اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلَہٗ،اَللّٰھُمَّارْحَمْہُ، اَللّٰھُمَّ تُبْ عَلَیْہِ، مَا لَمْیُحْدِثْ فِیْہِ مَا لَمْ یُؤْذِ فِیْہِ))… جب تم میں سے کوئی آدمی مسجد میں داخل ہوتا ہے تو جب تک نماز اسے روکے رکھتی ہے، وہ نمازمیں ہی رہتا ہے، اور جب تک تم میں سے کوئی آدمی (نماز کے بعد) اسی جگہ میں بیٹھا رہتا ہے تو فرشتے اس کے لیےیوں دعا کرتے رہتے ہیں: اے اللہ! اس کو بخش دے، اے اللہ! اس پر رحم فرما، اے اللہ! اس پر رجوع کر، (یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہتا ہے جب تک) وہ بے وضو نہ ہو جائے اور یا کسی کو تکلیف نہ دے دے۔