Blog
Books
Search Hadith

ان اذکار میں سے کی جانے والی دعاؤں کا بیان

۔ (۱۸۵۷) عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کَانَ یَقُوْلُ إِذَا صَلَّی الصُّبْحَ حِیْنَیُسَلِّمُ: ((اَللّٰہُمَ إِنِّیْ أَسْأَلُکَ عِلْمًا نَافِعًا وَرِزْقًا وَاسِعًا (وَفِیْ رِوَایَۃٍ طَیِّبًا) وَعَمَلاً مُتَقَبَّلًا۔)) (مسند احمد: ۲۷۲۶۷)

سیدہ ام سلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جب صبح کی نماز سے سلام پھیرتے تو یہ دعا پڑھتے: اَللّٰہُمَ إِنِّیْ أَسْأَلُکَ عِلْمًا نَافِعًا وَّرِزْقًا وَاسِعًا وَّعَمَلاً مُتَقَبَّلًا۔ (اے اللہ! بلاشبہ میں تجھ سے نفع دینے والے علم، وسیع رزق اور قبول ہونے والے عمل کا سوال کرتا ہوں)۔ ایک روایت میں وَاسِعًا کی بجائے طَیِّبًا کے الفاظ ہیں۔
Haidth Number: 1857
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۸۵۷) تخریج: اسنادہ ضعیف، لابھام مولی ام سلمۃ۔ أخرجہ ابن ماجہ: ۹۲۵، والطیالسی: ۱۶۰۵ (انظر: ۲۶۶۰۲)

Wazahat

Not Available