Blog
Books
Search Hadith

تقدیر کے ثبوت اور حقیقت کا بیان

۔ (۱۹۰)۔حَدَّثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ حَدَّثَنِیْ أَبِیْ ثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ ابْنِ أَبِیْ خُزَامَۃَ عَنْ أَبِیْہِ قَالَ: قُلْتُ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! وَقَالَ سُفْیَانُ مَرَّۃً: سَأَلْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَرَأَیْتَ دَوَائً نَتَدَاوٰی بِہِ وَرُقًی نَسْتَرْقِیْ بِہَا وَ تُقًی نَتَّقِیْہَا تَرُدُّ مِنْ قَدْرِاللّٰہِ شَیْئًا؟ قَالَ: ((اِنَّہَا مِنْ قَدْرِ اللّٰہِ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی۔)) (مسند أحمد: ۱۵۵۵۱)

سیدنا ابو خزامہؓ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ جو ہم دوا کے ذریعے علاج کرتے ہیں، دم کرواتے ہیں، بچاؤ استعمال کرتے ہیں، ان کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے، کیا یہ اللہ تعالیٰ کی تقدیر میں سے کسی چیز کو ردّ کرتے ہیں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: یہ چیزیں بھی اللہ تعالیٰ کی تقدیر میں سے ہیں۔
Haidth Number: 190
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۹۰) تخریج: اسنادہ ضعیف علی خطأ فیہ۔ أخرجہ الترمذی: ۲۱۴۸، وابن ماجہ: ۳۴۳۷ (انظر: ۱۵۴۷۲)

Wazahat

فوائد: …لیکن یہ بات درست ہے کہ مختلف بیماریاں اور ان کے علاج کے لیے کوئی دوا کھانا یا دم کروانا، اِن سب چیزوں کا تعلق تقدیر سے ہے، اللہ تعالیٰ نے خود مختلف اسباب استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔