Blog
Books
Search Hadith

پیشابیا پاخانہ کو روک کر، کھانے کی موجودگی میں اور اونگھ کے غلبہ کی صورت میں نماز پڑھنے کی کراہت کا بیان

۔ (۱۹۲۲) عَنْ أَبِیْ أَمَامَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُولُ: ((لَایأْتِ أَحَدُکُمُ الصَّلَاۃَ وَھُوَ حَاقِنٌ وَلاَ یَدْ خُلْ بَیْتًا إِلاَّ بِإِذْنٍ، وَلاَ یَؤُمَّنَّ إِمَامٌ قَوْمًا فَیَخُصَّ نَفْسَہُ بِدَعْوَۃٍ دُوْنَہُمْ۔)) (مسند احمد: ۲۲۵۰۴)

سیدناابوامامہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں:میںنے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: تم سے کوئی آدمی اس حالت میں نماز کی طرف نہ آئے کہ وہ پاخانہ یا پیشاب روکنے والا ہو اور کسی گھر میں بغیر اجازت کے داخل نہ ہوا جائے اور کوئی امام کسی قوم کی اس طرح امامت نہ کرائے کہ ان کو چھوڑ کر دعا میں اپنے نفس کو خاص کر دے۔
Haidth Number: 1922
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۹۲۲) تخریج: صحیح لغیرہ، دون قولہ: ((ولا یؤمّن …۔)) وھذا اسناد ضعیف لضعف السفر بن نسیر الازدی الحمصی، ثم قد اختلف فیہ علییزید بن شریح الحضرمی الحمصی أخرجہ الطبرانی فی الکبیر : ۷۵۰۷، والبخاری تعلیقا فی التاریخ الکبیر : ۸/ ۳۴۱ (انظر: ۲۲۱۵۲)

Wazahat

فوائد:… آخری جملے کا مصداق وہ صورت ہے کہ جب امام اجتماعی دعا کر رہا ہو اور مقتدی اس پر آمین کہہ رہے ہوں، جیسے قنوتِ نازلہ وغیرہ۔