Blog
Books
Search Hadith

نماز میں گونگی بکل، سدل، اسبال، نقش و نگار والے کپڑوں اور عورتوں کی چادروں کی کراہت کا بیان

۔ (۱۹۲۸) عَنْ أَبِیْ ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: نَہٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَنِ السَّدْلِ یَعْنِیْ فِی الصَّلاَۃِ ۔ (مسند احمد: ۸۴۷۷)

سیدناابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے نماز میں سدل سے منع کیا۔
Haidth Number: 1928
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۹۲۸) تخریج: اسنادہ ضعیف، لضعف عسل بن سفیان۔ أخرجہ ابوداود: ۶۴۳، والترمذی: ۳۷۸ (انظر: ۷۹۳۴)

Wazahat

فوائد:… سدل کیا ہے؟ چار تعریفات قلم بند کی جاتی ہیں: (۱) چادر یا رومال وغیرہ کا وسط سر پر رکھ کر دونوں کناروں کو دائیں بائیں چھوڑ دینا اور ان کو کندھوں پر نہ ڈالنا، اکثر اہل علم کییہی رائے ہے۔ (۲) آدمی کا یوں کپڑا لٹکانا کہ اس کے دونوں کنارے سامنے لٹک رہے ہوں اور ان کو لپیٹا نہ گیا ہو، لپیٹ لینے کی صورت میں سدل نہیں ہو گا۔ (۳) کپڑے کو اتنا لٹکانا کہ وہ زمین پر لگنے لگ جائے اور یہ تکبر کی علامت ہے۔ (۴) جسم کی چاروں طرف سے کپڑا لپیٹ لینا اور ہاتھوں کو اس کے اندر ہی رہنے دینا اور رکوع و سجود کے وقت اسی ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ (۱۹۲۸) تخریج: اسنادہ ضعیف، لضعف عسل بن سفیان۔ أخرجہ ابوداود: ۶۴۳، والترمذی: ۳۷۸ (انظر: ۷۹۳۴) کیفیت میں رہنا، جیساکہیہودی لوگ کرتے تھے۔ اگر ان سب صورتوں کو سدل سمجھ کر نماز میں ترک کر دیا جائے تو یہ عمل زیادہ محتاط اور قوی ہو گا۔ کئی لوگوں کو دیکھا گیاہے کہ وہ سر پر رومال اوڑھ کر نماز پڑھتے ہیں، جبکہ اس کے دونوں کنارے اس کے سامنے لٹک رہے ہوتے ہیں،یہ لوگ دوسری تعریف کے مطابق سدل کرتے ہیں۔