Blog
Books
Search Hadith

نمازی کا امام کی طرف یا دائیں جانب کھنکارنے اور نماز میں کوکھوں پر ہاتھ رکھنے کی ممانعت کا بیان

۔ (۱۹۳۷) عَنْ یَزِیْدَ بْنِ ھَارُوْنَ عَنْ ھِشَامٍ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِی ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: نُھِیَ عَنْ الْإِخْتِصَارِفِی الصَّلاَۃِ، قَالَ: قُلْنَا لِھِشَامٍ: مَا الإِْخْتِصَارُ؟ قَالَ: یَضَعُیَدَہُ عَلٰی خَصْرِہِ وَھُوَ یُصَلِّیْ، قَالَ یَزِیْدُ: قُلْنَا لِھِشَامٍ: ذَ کَرَہُ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ؟ قَالَ بِرَأْسِہِ: نَعَمْ ۔ (مسند احمد: ۷۸۸۴)

سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: نماز میں اختصار سے منع کیا گیا ہے۔ راوی نے کہا: ہم نے ہشام سے پوچھا: اختصار کیاہے؟ انہوں نے کہا: بندے کا کوکھ پر ہاتھ رکھ کر نماز پڑھنا۔ یزید نے کہا: ہم نے ہشام سے پوچھا کہ انہوں نے یہ بات نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے ذکر کی تھی؟ انہوں نے سر سے اشارہ کرتے ہوئے ہاں میں جواب دیا۔
Haidth Number: 1937
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۹۳۷) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط الشیخین۔ أخرجہ البیھقی: ۲/ ۲۸۷ (انظر: ۷۸۹۷)

Wazahat

فوائد:… قیام کی حالت میں سینے پر ہاتھ باندھنے کا تعین ہو چکا ہے، ان احادیث میں کوکھ پر ہاتھ رکھنے سے منع کیا گیا ہے۔