Blog
Books
Search Hadith

نماز میں دو سیاہ جانوروں(بچھو اور سانپ) کو قتل کرنے ، معمولی مقدار میں چلنے اور اس سلسلے میں کسی ضرورت کی وجہ سے اِدھر اُدھر متوجہ ہونے کے جواز کا بیان

۔ (۱۹۵۳) عَنِ الْأَزْرَقِ بْنِ قَیْسٍ قَالَ: کَانَ أَبُوْبَرْزَۃَ الْأَسْلَمِیُّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ بَالْأَھْوَازِ عَلٰی حَرْفِ نَہْرٍ وَقَدْ جَعَلَ اللِّجَامَ فِیْیَدِہِ وَجَعَلَ یُصَلِّیْ، فَجَعَلَتِ الدَّابَّۃُ تَنْکُصُ وَجَعَلَ یَتَأَخَّرُ مَعَھَا، فَجَعَلَ رَجُلٌ مِنَ الْخَوَارِجِ یَقُولُ: اَللّٰہُمَّ اخْزِ ھٰذَا الشَّیْخَ کَیْفَیُصَلِّیْ؟ قَالَ: فَلَمَّا صَلّٰی قَالَ: قَدْ سَمِعْتُ مَقَالَتَکُمْ، غَزَوْتُ مَعَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سِتًّا أَوْسَبْعًا أَوْثَمَا نِیًا فَشَہِدْتُّ أَمْرَہُ وَتَیْسِیْرَہُ، فَکَانَ رُجُوْعِیْ مَعَ دَابَّتِی أَھْوَنَ عَلَیَّ مِنْ تَرْکِھَا فَتَنْزِعُ إِلٰی مَأْلَفِہَا فَیَشُقُّ عَلَیَّ، وَصَلّٰی أَبُو بَرْزَۃَ الْعَصْرَ رَکْعَتَیْنِ۔ (مسند احمد: ۲۰۰۰۸)

ازرق بن قیس کہتے ہیں: سیدنا ابو برزہ اسلمی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اہواز مقام میں دریا کے ایک کنارے پر تھے، انھوں نے سواری کی لگام اپنے ہاتھ میں پکڑ کر نماز شروع کر دی، اتنے میں سواری پیچھے ہٹنے لگ گئی اور وہ بھی اس کے ساتھ پیچھے ہونے لگ گئے، ایک خارجی آدمی نے یہ منظر دیکھ کر کہا: اے اللہ! اس شیخ کو ذلیل کر، یہ کیسے نماز پڑھ رہا ہے۔جب وہ نماز سے فارغ ہوئے تو کہا: میں نے تمہاری بات سنی ہے، (حقیقتیہ ہے کہ) میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ چھ یا سات یا آٹھ غزوے کیے، میں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے معاملات اور آسانی کا مشاہدہ کیا،(جن سے میں نے یہ استدلال کیا کہ) میرا نماز کے اندر سواری کے ساتھ پیچھے ہٹ جانا، یہ اس سے ہلکا تھا کہ میں اس کو چھوڑ دیتا اور وہ اپنی چراگاہ کی طرف چلی جاتی اور یہ میرے لیے مشقت کا باعث بنتی۔ سیدنا ابو برزہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے دو رکعت عصر کی نماز پڑھی تھی۔
Haidth Number: 1953
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۹۵۳) تخریج: أخرجہ البخاری: ۱۲۱۱ دون تعیین الصلاۃ وعدد رکعاتھا (انظر: ۱۹۷۷۰)

Wazahat

فوائد:… یقینا اس حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ سیدنا ابو برزہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی طرف سے دی گئی رخصتوںکی روشنی میں اس انداز میں نماز پڑھنے کو درست سمجھا۔