Blog
Books
Search Hadith

تقدیر پر رضامند ہونے اور اس کی فضیلت کا بیان

۔ (۱۹۶)۔عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍؓ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم: ((عَجَبًا لِلْمُؤْمِنِ لَا یَقْضِی اللّٰہُ شَیْئًا اِلَّا کَانَ خَیْرًا لَہُ۔)) (مسند أحمد: ۲۰۵۴۹)

سیدنا انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: مؤمن پر تعجب ہے، اللہ تعالیٰ اس کے لیے جو فیصلہ کر دے، اس میں اس کے لیے خیر ہے۔
Haidth Number: 196
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۹۶) تخریج: حدیث صحیح ۔ أخرجہ ابو یعلی: ۴۰۱۹، وابن حبان: ۷۲۸(انظر: ۲۰۲۸۳)

Wazahat

فوائد: …جائز اسباب کے استعمال کے بعد ہر نعمت پر اللہ تعالیٰ کا شکر کرنا چاہیے اور ہر آزمائش پر صبر کرنا چاہیے اور ماضی پر پچھتاوے کی بجائے مستقبل کے لیے نتیجہ خیز لائحۂ عمل تیار کرنا چاہیے، مثلا اگر کسی بد احتیاطی یا معصیت کی وجہ سے کوئی نقصان ہو جاتا ہے یا بے عزتی ہو جاتی ہے تو آئندہ کے لیے احتیاط کرے اور نافرمانیوں سے بچے۔