Blog
Books
Search Hadith

نماز میں بچہ اٹھانے کے جواز کا بیان

۔ (۱۹۵۹) عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ شَدَّادٍ عَنْ أَبِیْہِ قَالَ: خَرَجَ عَلَیْنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِی إِحْدٰی صَلاَتَیِ الْعَشِیِّ الظُّہْرِ أَوِ الْعَصْرِ وَھُوَ حَامِلُ حَسَنٍ أَوْ حُسَیْنٍ فَتَقَدَّمَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَوَضَعَہُ ثُمَّ کَبَّرَ لِلصَّلاَۃِفَصَلّٰی فَسَجَدَ بَیْنَ ظَہْرَیْ صَلاَتِہِ سَجْدَۃً أَطَالَھَا، قَالَ: إِنِّی رَفَعْتُ رَأْسِی فَإِذَا الصَّبِیُّ عَلٰی ظَہْرِ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَھُوَ سَاجِدٌ، فَرَجَعْتُ فِی سُجُودِی، فَلَمَّا قَضٰی رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم الصَّلاَۃَ، قَالَ النَّاسُ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! إِنَّکَ سَجَدْتَّ بَیْنَ ظَہْرَی الصَّلاَۃِ سَجْدَۃً أَطَلْتَھَا حَتّٰی ظَنَنَّا أَنَّہُ قَدْ حَدَثَ أَمْرٌ أَوْ أَنَّہُ یُوحٰی إِلَیْکَ، قَالَ: ((کُلُّ ذَلِکَ لَمْ یَکُنْ، وَلٰکِنِ ابْنِی ارْتَحَلَنِی فَکَرِھْتُ أَنْ أُعَجِّلَہُ حَتّٰییَقْضِیَ حَاجَتَہُ۔)) (مسند احمد: ۲۸۱۹۹)

سیدنا شداد ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پچھلے پہر کی ظہر یا عصر کی نماز کے لیے ہمارے پاس مسجد میں تشریف لائے، جبکہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سیدنا حسن یا سیدنا حسین کو اٹھایا ہوا تھا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم آگے بڑھے اور اسے بٹھاکر نماز کے لیے تکبیر کہی اور نماز پڑھنا شروع کر دی، بیچ میں آپ نے ایک طویل سجدہ کیا، جب میں نے اپنا سر اٹھا کر دیکھا (کہ کیا وجہ ہے) تو اچانک وہی بچہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی پیٹھ پر تھا، جبکہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سجدے کی حالت میں تھے، تو میں اپنے سجدہ میں لوٹ گیا، جب رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے نماز پوری کرلی تو لوگوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ نے نماز کے درمیان ایک سجدہ اتنا لمبا کیا کہ ہم یہ سمجھنے لگے کہ کوئی معاملہ پیش آگیا تھا یا آپ پر وحی نازل ہو رہی تھی، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ایسی کوئی بات نہیں تھی،یہی میرا بیٹا مجھ پر سوار ہوگیا تھا اور میں نے ناپسند کیا کہ اس سے جلدی کروں، یہاں تک کہ وہ اپنا شوق پورا کر لے۔
Haidth Number: 1959
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۹۵۹) تخریج: اسنادہ صحیح۔ أخرجہ النسائی: ۲/ ۲۲۹، وابن ابی شیبۃ: ۱۲/ ۱۰۰ (انظر: ۱۶۰۳۳، ۲۷۶۴۷)

Wazahat

فوائد:… پہلی حدیث کے مطابق آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنی نواسی کو اٹھا کر نماز پڑھی۔ اس فعل کو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ خاص سمجھنا یا اس کے منسوخ ہونے کا دعوی کرنا، سب باطل امور ہیں۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے اس فعلِ مبارک سے ہمیں یہ رخصت ملتی ہے کہ اگر کسی مجبوری کی بنا پر ایسے کرنا پڑ جائے تو کوئی حرج نہیں ہے، میں نے کئی گھروں میں دیکھا کہ بعض مائیں اس تلاش میں پھر رہی ہوتی ہیں کہ کوئی ان کے چھوٹے بچے کو اٹھائے تاکہ وہ نماز پڑھ سکیں، اس طرح ان کی کئی نمازیں قضا ہو جاتی ہیں، اگر ان کو اس رخصت کا علم ہو جائے تو اس میں ان کے لیے کئی آسانیاں ہیں، بشرطیکہ وہ رخصت قبول کرنے والی ہوں۔ بعض فقہا نے کہا ہے کہ چونکہ عرب لوگ بچیوں کو ناپسند کرتے تھے، یہی وجہ ہے کہ بعض عرب ان کو زندہ دفن کر دیتے تھے، اس لیے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کی مخالفت کرنے میں مبالغہ کیا اور نماز میں بچی کو اٹھا کر اس کی اہمیت کو ظاہر کیا۔ واللہ اعلم۔