Blog
Books
Search Hadith

دھاری دار کپڑے میں، صرف ایک کپڑے میں اور ایسے کپڑے میں جس کا کچھ حصہ نمازی پر اور کچھ حائضہ عورت پر ہو نماز کے جواز کا بیانْ

۔ (۱۹۶۰) عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم صَلّٰی فِیْ بُرْدَۃٍ حِبَرَۃٍ قَالَ أَحْسَبُہُ عَقَدَ بَیْنَ طَرَفَیْہَا۔ (مسند احمد: ۱۱۹۶۷)

سیدناانس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ایک دھاری دار یمنی چادرمیں نماز پڑھی، میرا خیال ہے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کے دونوں کناروں کے درمیان گرہ لگائی ہوئی تھی ۔
Haidth Number: 1960
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۹۶۰) تخریج: حدیث صحیح۔ أخرجہ الطیالسی: ۲۱۴۰، والترمذی فی الشمائل : ۱۲۷ (انظر: ۱۱۹۴۵، ۱۳۵۱۰)

Wazahat

فوائد:… دوکناروں کے درمیان گرہ لگانے سے مراد توشیح ہے، جس کی تعریفیہ ہے کہ کپڑے کا ایک کنارہ بائیں ہاتھ کے نیچے سے لے جا کر داہنے کندھے پر اور دوسرا کنارہ داہنے کے تلے سے بائیں کندھے پر ڈال دیا جائے، پھر دونوں کناروں کو ملا کر سینہ پر گرہ دے دی جائے۔ لباس کا مکمل بیان شرمگاہ کو ڈھانپنے کے بارے میں ابواب میں گزر چکا ہے۔