Blog
Books
Search Hadith

تاریکی میں نمازی کے سامنے عورت کے سونے کے جواز کا بیان

۔ (۱۹۷۰) عَنْ عَطَائٍ عَنْ عُرْوَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم صَلّٰی وَھِیَ مُعْتَرِضَۃٌ بَیْنَیَدَیْہِ، وَقَالَ: أَلَیْسَ ھُنَّ أُمَّہَاتِکُمْ وَأَخَوَاتِکُمْ وَعَمَّاتِکُمْ۔ (مسند احمد: ۲۴۸۶۳)

سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے (یہ بھی) روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس حال میں نماز پڑھتے تھے کہ وہ آپ کے سامنے لیٹی ہوتی تھی۔جناب عروہ نے کہا: کیایہ عورتیں تمہاری مائیں، بہنیں اور پھوپھیاں نہیں ہیں۔
Haidth Number: 1970
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۹۷۰) تخریج: اسنادہ حسن۔ أخرجہ الطیالسی دون القولی منہ: ۱۴۵۲ (انظر: ۲۴۳۵۹)

Wazahat

فوائد:… قولی حدیث کا مفہوم یہ بنتا ہے کہ ہر خاتون کسی نہ کسی کی ماں، خالہ یا پھوپھی ہوتی ہے، اس لیے نمازی کے سامنے ان کے اس طرح لیٹنے سے نماز متأثر نہیں ہوتی۔