Blog
Books
Search Hadith

جہری اور سری نماز میں سجدۂ تلاوت والی آیت پڑھنا

۔ (۲۰۱۳) عَنْ أَبِیْ رَافِعٍ قَالَ صَلَّیْتُ مَعَ أَبِیْ ھُرَیْرَۃَ صَلَاۃَ الْعَتَمَۃِ أَوْ قَالَ صَلَاۃَ الْعِشَائِ فَقَرأَ {إِذَا السَّمَائُ انْشَقَّتْ} فَسَجَدَ فِیْہَا، فَقُلْتُ: یَا أَبَا ھُرَیْرَۃَ! مَاھٰذِہِ السَّجْدَۃُ؟ فَقَالَ: سَجَدْتُّ فِیْہَا خَلْفَ أَبِی الْقَاسِمِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَلَا أَزَالُ أَسْجُدُ ھَا حَتّٰی أَلْقَاہُ۔ (مسند احمد: ۷۱۴۰)

سیدناابو رافع ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے ساتھ نمازِ عشاء پڑھی، انہوں نے سورۂ انشقاق پڑھی اور اس میں سجدہ بھی کیا، میں نے کہا: اے ابو ہریرہ! یہ کون سا سجدہ ہے؟ انہوں نے کہا: میں نے ابو القاسم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی اقتدا میں یہ سجدہ کیا تھا، لہٰذا ہمیشہ میں یہ سجدہ کرتا رہوں گا حتیٰ کہ میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے جا ملوں۔
Haidth Number: 2013
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۰۱۳) تخریج: أخرجہ البخاری: ۷۶۶، ۱۰۷۸، ومسلم: ۵۷۸ (انظر: ۷۱۴۰)

Wazahat

فوائد:… سورۃ انشقاق مفصلات سورتوں میں سے ہے اور یہ واضح دلیل ہے کہ مفصلات سورتوں میں سجدے ہیں۔