Blog
Books
Search Hadith

جہری اور سری نماز میں سجدۂ تلاوت والی آیت پڑھنا

۔ (۲۰۱۴) عَنْ سُلَیْمَانَ التَّیْمِیِّ عَنْ أَبِیْ مِجْلَزٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سَجَدَ فِی الرَّکْعَۃِ الْأُوْلٰی مِنْ صَلَاۃِ الظُّہْرِ، فَرَاٰی أَصْحَابُہٗأَنَّہُقَرَأَتَنْزِیْلَ السَّجْدَۃِ قَالَ وَلَمْ أَسْمَعْہُ مِنْ أَبِیْمِجْلِزٍ۔ (مسند احمد: ۵۵۵۶)

سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ظہر کی نماز کی پہلی رکعت میں سجدہ کیا، صحابہ کرام ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما کا خیال تھاکہ آپ نے سورۂ سجدہ کی تلاوت کی ہے۔ راویٔ حدیث سلیمان تیمی نے کہا: میں نے یہ حدیث ابو مجلز سے نہیں سنی۔
Haidth Number: 2014
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۰۱۴) تخریج: منقطع کما صرح سلیمان بن طرخان التیمی۔ أخرجہ ابوداود: ۸۰۷ (انظر: ۵۵۵۶)

Wazahat

فوائد:… بلا شک و شبہ اگر امام سرّی نمازمیں سجدۂ تلاوت پر مشتمل آیت کی تلاوت کرتا ہے تو وہ سجدۂ تلاوت کرے گا، رہا مسئلہ مقتدی تو امام کی اقتدا اور اتباع کے عام دلائل سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ وہ بھی امام کے ساتھ سجدہ کریں گے۔ واللہ اعلم بالصواب۔