Blog
Books
Search Hadith

جب تلاوت کرنے والا سجدہ کرے گا تو سننے والا بھی کرے گا

۔ (۲۰۱۶) وَعَنْہُ أَیْضًا قَالَ: کَانَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یُعَلِّمُنَا الْقُرْآنَ فَإِذَا مَرَّ بِسُجُودِ الْقُرْآنِ سَجَدَ وَسَجَدْنَا مَعَہُ ۔ (مسند احمد: ۶۴۶۱)

سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے یہ بھی مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ہمیں قرآن کی تعلیم دیتے، پس جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قرآن کی سجدے والی آیت سے گزرتے تو سجدہ کرتے اور ہم بھی آپ کے ساتھ سجدہ کرتے۔
Haidth Number: 2016
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۰۱۶) تخریج: حدیث صحیح، وھذا اسناد ضعیف لضعف العمری عبد اللہ المکبر۔ أخرجہ ابوداود: ۱۴۱۳ (انظر: ۶۴۶۱)

Wazahat

فوائد:… سجدۂ تلاوت، تلاوت کرنے والے اور سننے والے دونوں کے لیے مشروع ہے۔