Blog
Books
Search Hadith

(۶)مفصل سورتوں میں سجدۂ تلاوت کی مشروعیت کے قائلین کی دلیل کا بیان

۔ (۲۰۱۸) عَنِ ابْنِ مَسْعُوْدٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سَجَدَ بِالنَّجْمِ وَسَجَدَ الْمُسْلِمُونَ إِلاَّ رَجُلٌ مِنْ قُرَیْشٍ أَخَذَ کَفًّا مِنْ تُرَابٍ فَرَفَعَہُ إِلٰی جَبْہَتِہِ فَسَجَدَ عَلَیْہِ، قَالَ عَبْدُاللّٰہِ: فَرَایْتُہُ بَعْدُ قُتِلَ کَافِرًا۔ (مسند احمد: ۳۶۸۲)

سیدنا عبد اللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سورۂ نجم میں سجدہ کیا اور مسلمانوں نے بھی سجدہ کیا، البتہ قریش کا ایک آدمی تھا، اس نے مٹھی بھر مٹی اپنی پیشانی کی طرف اٹھائی اور اسی پر سجدہ کر لیا۔ سیدنا عبد اللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: میں نے دیکھا تھا کہ وہ آدمی بحالت ِ کفر قتل ہو گیا تھا۔
Haidth Number: 2018
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۰۱۸) تخریج: أخرجہ البخاری: ۴۸۶۳، ومسلم: ۵۷۶ (انظر: ۳۶۸۲، ۴۱۶۴)

Wazahat

فوائد:… سجدۂ تلاوت نہ کرنے والا یہ شخص امیہ بن خلف تھا۔