Blog
Books
Search Hadith

نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے دن کے نفل اور فرضوں کی سنتوں کا جامع بیان

۔ (۲۰۴۹) عَنِ ابْنِ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: صَلَّیْتُ مَعَ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم رَکْعَتَیْنِ قَبْلَ الظُّہْرِ وَرَکْعَتَیْنِ بَعْدَ ھَا، وَرَکْعَتَیْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ فِیْ بَیْتِہِ وَرَکْعَتَیْنِ بَعْدَ الْعِشَائِ فِیْ بَیْتِہِ، قَالَ: وَحَدَّثَتْنِیْ حَفْصَۃُ أَنَّہُ کَانَیُصَلِّیْ رَکْعَتَیْنِ حِیْنَیَطْلُعُ الْفَجْرُ وَیُنَادِی الْمُنَادِیْ بِا لصَّلَاۃِ قَالَ أَیُّوبُ (أَحَدُالرُّوَاۃِ) أُرَاہُ قَالَ خَفِیْفَتَیْنٍ وَرَکْعَتَیْنِ بَعْدَ الْجُمْعَۃِ فِی بَیْتِہِ۔ (مسند احمد: ۴۵۰۶)

سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں:میں نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ ظہر سے پہلے دو رکعت، اس کے بعد دو رکعت، مغرب کے بعد دو رکعت گھر میں، عشاء کے بعد دو رکعت گھر میں نماز پڑھی، اور مجھے سیدہ حفصہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے بتایا کہ جب فجر طلوع ہوجاتی اور مؤذن نماز کے لئے اذان کہہ دیتا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ہلکی پھلکی دو رکعتیں ادا کرتے اور جمعہ کے بعد دو رکعتیں گھر میں پڑھتے تھے۔
Haidth Number: 2049
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

تخریج: أخرجہ مطولا و مختصرا البخاری: ۱۱۶۵، ۱۱۸۰، ومسلم:۸۸۲، وابوداود: ۱۱۲۸، والترمذی: ۴۲۵، ۴۳۲، والنسائی: ۳/ ۱۱۳ (انظر: ۴۵۰۶، ۴۵۹۱)

Wazahat

Not Available