Blog
Books
Search Hadith

نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے دن کے نفل اور فرضوں کی سنتوں کا جامع بیان

۔ (۲۰۵۵) عَنْ حَسَّانَ بْنِ عَطِیَّۃَ قَالَ: لَمَّا نَزَلَ بِعَنْبَسَۃَ بْنِ أَبِیْ سُفْیَانَ الْمَوْتُ، اِشْتَدَّ جَزَعُہُ، فَقِیْلَ لَہُ: مَا ھٰذَا الْجَزَعُ؟ قَالَ إِنِّی سَمِعْتُ أُمَّ حَبِیْبَۃَیَعْنِی أُخْتَہُ تَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَنْ صَلّٰی أَرْبَعًا قَبْلَ الظُّہْرِ وَأَرْبَعًا بَعْدَھَا حَرَّمَ اللّٰہُ لَحْمَہُ عَلَی النَّارِ۔)) فَمَا تَرْکْتُہُنَّ مُنْذُ سَمِعْتُہُنَّ۔ (مسند احمد: ۲۷۳۰۰)

حسان بن عطیہ کہتے ہیں: جب عنبسہ بن ابی سفیان کی موت کا وقت آیا تو ان کی گھبراہٹ بڑھ گئی، کسی نے ان سے کہا: یہ گھبراہٹ کیا ہے؟ انھوں نے کہا: میں نے اپنی بہن سیدہ ام حبیبہ سے سنا ہے، انھوں نے کہا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے ظہر سے پہلے چار اورا س بعد چار رکعات پڑھیں، اللہ تعالیٰ اس کے گوشت کو آگ پر حرام کردے۔ اور میں نے جب سے ان سے یہ حدیث سنی ہے، ان آٹھ رکعات کو ترک نہیں کیا۔
Haidth Number: 2055
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۰۵۵) تخریج: اسنادہ صحیح۔ أخرجہ الترمذی: ۴۲۸، والنسائی: ۳/۲۶۴، ۲۶۵ (انظر: ۲۶۷۶۴)

Wazahat

فوائد:… یہ حدیث اس سیاق کے ساتھ صحیح ہے: سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا ا کہتی ہیں: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کسی صورت میں ظہر سے پہلے چار اور فجر سے پہلے دو سنتیں نہیں چھوڑا کرتے تھے۔ (صحیح بخاری: ۱۱۸۲، مسند احمد: ۲۴۳۴۰)