Blog
Books
Search Hadith

ظہر کی سننِ رواتب اور ان کی فضیلت کا بیان

۔ (۲۰۵۸) (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیقٍ ثَانٍ) أَنَّہُ کَانَ یُصَلِّیْ أَرْبَعَ رَکَعَاتٍ قَبْلَ الظُّہْرِ، فَقِیْلَ لَہُ: إِنَّکَ تُدِیْمُ ھٰذِہِ الصَّلَاۃَ؟ فَقَالَ: إِنِّیْ رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَفْعَلُہُ فَسَأَلْتُہُ، فَقَالَ: ((إِنَّہَا سَاعَۃٌ تُـفْتَحُ فِیْہَا أَبْوَابُ السَّمَائِ فَأَحْبَبْتُ أَنْ یَرْتَفِعَ لِی فِیْہَا عَمَلٌ صَالِحٌ۔)) (مسند احمد: ۲۳۹۴۷)

۔ (دوسری سند) سیدنا ابو ایوب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ظہر سے پہلے دوام کے ساتھ چار رکعات پڑھا کرتے تھے، کسی نے ان سے کہا: آپ بڑی باقاعدگی کے ساتھ یہ نماز پڑھتے ہیں؟ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو یہ عمل کرتے ہوئے دیکھ کر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے پوچھا توآپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یہ ایسی گھڑی ہے کہ جس میں آسمان کے دروازے کھولے جاتے ہیںاور میںپسند کرتا ہوں کہ میرانیک عمل اس وقت میں بلند ہو۔
Haidth Number: 2058
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۰۵۸) تخریج: صحیح لغیرہ، وھذا اسناد ضعیف، شریک بن عبد اللہ النخعی سیء الحفظ، وعلی بن الصلت مجھول۔ أخرجہ ابن ابی شیبۃ: ۲/۱۹۹، وابن خزیمۃ: ۱۲۱۵، وانظر الحدیث بالطریق الاول (انظر: ۲۳۵۵۱)

Wazahat

فوائد:… فاصلہ کرنے والے سلام سے مراد یہ ہے چار رکعتوں کو دو دو رکعتیں کر کے ادا کیا جائے، لیکن آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کو اکٹھا ادا کرنے کی تعلیم دی ہے، یہ بات علیحدہ ہے کہ ان سنتوں کو دو دو رکعت کر کے بھی ادا کیا جاسکتا ہے، جیسا کہ درج ذیل حدیث سے معلوم ہوتا ہے: سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ((صَلَاۃُ اللَّیْلِ وَالنَّھَارِ مَثْنٰی مَثْنٰی۔))… رات اور دن کی نماز دو دو رکعت ہے۔ امام البانی کہتے ہیں: یہ حدیث صحیح ہے، میں نے اس کی تخریج (صحیح ابی داود: ۱۱۷۲) اور (الحوض المورود فی زوائد منتقی ابن الجارود: ۱۲۳) میں کی ہے۔ اس باب کی حدیث سے چار رکعت سنت کو ایک سلام کے ساتھ اور اس حدیث سے دو سلاموں کے ساتھ پڑھنا ثابت ہوتا ہے، ان کے مابین جمع وتطبیق کی صورت یہ ہے کہ باب کی حدیث کو جواز پر اور سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی حدیث کو افضلیت پر محمول کیا جائے، جیسا کہ رات کی نفلی نماز کا معاملہ ہے۔ واللہ اعلم۔ (صحیحہ: ۲۳۷) یعنی چار رکعت سنتوں کو ایک سلام کے ساتھ بھی ادا کیا جا سکتا ہے اور دو دو رکعت کر کے بھی۔ شیخ البانی کی اس باب کی حدیث سے مراد سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی حدیث ہے، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ عصر سے پہلے والی چار سنتیں ایک سلام کے ساتھ ادا کی جائیں،یہ حدیث کچھ صفحات پہلے اس عنوان نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے دن کے نفل اور فرضوں کی سنتوں کا جامع بیان میں گزر چکی ہے۔