Blog
Books
Search Hadith

عصر کی سنن رواتب اور ان کی فضیلت کا بیان

۔ (۲۰۶۲) عَنْ عَلِیٍّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کَانَ یُصَلِّیْ قَبْلَ الْعَصْرِ أَرْبَعًا یَفْصِلُ بَیْنَ کُلِّ رَکْعَتَیْنِ بِالتَّسْلِیْمِ عَلَی الْمَلَائِکَۃِ الْمُقَرَّبِیْنَ وَالنَّبِیِّنَ وَمَنْ تَبِعَہُمْ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُسْلِمِیْنَ۔ (مسند احمد: ۱۳۷۵)

سیدناعلی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عصر سے پہلے چار رکعات پڑھتے اور ان میں سے ہر دو رکعتوں کے درمیان مقرب فرشتوں، نبیوں اور ان کی پیروی کرنے والے مسلمانوں اور مومنوں پر سلامتی کی دعا کرنے کے ساتھ فرق کرتے۔ یعنی ہر دو رکعت کے بعد سلام پھیرتے تھے۔
Haidth Number: 2062
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۰۶۲) تخریج: اسنادہ قوی۔ أخرجہ ابن ماجہ: ۱۱۶۱، والترمذی: ۴۲۴، ۴۲۹، ۵۹۹، والنسائی: ۲/ ۱۲۰ (انظر: ۶۵۰، ۱۳۷۵)

Wazahat

فوائد:… عصر سے پہلے دو رکعتیں ادا کرنا بھی سنت ہے، اس کے کئی دلائل موجود ہیں، بعض کا تذکرہ اگلے ابواب میں بھی آئے گا۔