Blog
Books
Search Hadith

عصر کے بعد دو رکعتوں کا بیان

۔ (۲۰۷۳) عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ أَبِیْ قَیْسٍ قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَۃَ عَنِ الرَّکْعَتَیْنِ بَعْدَ الْعَصْرِ، فَقَالَتْ: کَانَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یُصَلِّی رَکْعَتَیْنِ بَعْدَ الظُّہْرِ فَشُغِل عَنْہُمَا حَتّٰی صَلَّی الْعَصْرَ، فَلَمَّا فَرَغَ رَکَعَھُمَا فِیْ بَیْتِیْ، فَمَاتَرَکَہُمَا حَتّٰی مَاتَ، قَالَ عَبْدُاللّٰہِ بْنُ اَبِیْ قَیْسٍ: فَسَأَلْتُ أَبَا ھُرَیْرَۃَ عَنْہُ، قَالَ قَدْ کُنَّا نَفْعَلُہُ ثُمَّ تَرَکْنَاہُ۔ (مسند احمد: ۲۶۰۶۲)

عبد اللہ بن ابی قیس کہتے ہیں: میں نے سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے عصر کے بعد والی دو رکعتوں کے بارے میں پوچھا،انہوں نے کہا: نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ظہر کے بعد دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے، ایک دن آپ مشغول ہو گئے اور یہ دو رکعتیں ادا نہ کر سکے، حتیٰ کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے عصر کی نماز پڑھ لی، پھر جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فارغ ہو کرمیر ے گھر میں آئے تو ان کو ادا کیا، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کو وفات پانے تک تر ک نہیں کیا۔ عبد اللہ بن ابی قیس کہتے ہیں: پھر جب میں نے سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے ان کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: ہم یہ نماز پڑھتے تو تھے، لیکن بعد میں اس کو ترک کر دیا تھا۔
Haidth Number: 2073
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۰۷۳) تخریج: حدیث صحیح، وھذا اسناد ضعیف لاضطرابہ۔ أخرجہ اسحاق: ۱۶۶۸، ۱۶۶۹ (انظر: ۲۵۵۴۶)

Wazahat

فوائد:… یعنی جب سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ وغیرہ کو وہ احادیث موصول ہوئیں، جن میں نماز عصر کے بعد نماز سے مطلق طور پر منع کیا گیا ہے تو انھوں نے ان دو رکعتوں کو ترک کر دیا تھا، بہرحال اثبات کو منفی پر مقدم کیا جاتا ہے۔