Blog
Books
Search Hadith

عصر کے بعد دو رکعتوں کا بیان

۔ (۲۰۷۷) عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ قَالَ: صَلّٰی بِنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ أَبِیْ سُفْیَانَ صَلَاۃَ الْعَصْرِ فَأَرْسَلَ إِلٰی مَیْمُوْنَۃَ (زَوْجِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ) ثُمَّ أَتْبَعَہُ رَجُلاً آخَرَ، فَقَاَ لَتْ: اِنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کَانَیُجَہِّزُ بَعْثًا وَلَمْ یَکُنْ عِنْدَہُ ظَہْرٌ، فَجَائَ ظَھْرٌ مِنْ الصَّدَقَۃِ فَجَعَلَ یُقَسِّمُہُ بَیْنَہُمْ، فَحَبَسُوْہُ حَتّٰی أَرْھَقَ الْعَصْرُ وَکَانَ یُصَلِّیْ قَبْلَ الْعَصْرِ رَکْعَتَیْنِ أَوْ مَا شَائَ اللّٰہُ، فَصَلَّی الْعَصْرَ ثُمَّ رَجَعَ فَصَلّٰی مَا کَانَ یُصَلِّیْ قَبْلَہَا، وَکَانَ إِذَا صَلّٰی صَلَاۃً أَوْفَعَلَ شَیْئًایُحِبُّ أَنْ یُدَاوِمَ عَلَیْہِ۔ (مسند احمد: ۲۷۳۷۶)

عبد اللہ بن حارث کہتے ہیں: سیدنا معاویہ بن ابی سفیان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے عصر کی نماز پڑھائی اور زوجۂ رسول سیدہ میمونہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کی طرف (ایک آدمی) بھیجا اورپھر اس کے پیچھے ایک اور آدمی بھی بھیج دیا،میمونہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے کہا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ایک لشکر تیار کر رہے تھے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس سواریاں نہیںتھیں، لیکن اسی اثنا میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس صدقے کی سواریاں لائی گئیں، آپ انہیں صحابہ میں تقسیم کرنے لگے اور انہوں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو روک دیا، حتیٰ کہ عصر کا وقت ہوگیا اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عصر سے پہلے دو یا اس سے زائد رکعتیں، جتنی اللہ تعالیٰ کو منظور ہوتیں، پڑھتے تھے، (اس دن آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یہ رکعتیں ادا نہ کر سکے تھے) اس لیے جب عصر پڑھ کر واپس آئے تو وہ پہلے والی نماز ادا کی، اصل بات یہ تھی کہ جب آپ کوئی نماز پڑھتے یا کوئی کام کرتے تو اس پر ہمیشگی کرنا پسند فرماتے تھے۔
Haidth Number: 2077
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۰۷۷) تخریج: صلاتہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم رکعتین بعد العصر: صحیح، وقولھا: وکان اذا صلی صلاۃ، او فعل شیئا،یحب ان یداوم علیہ: صحیح لغیرہ، وھذا اسناد ضعیف لضعف حنظلۃ السدوسی۔ أخرجہ ابویعلی: ۷۰۸۵، ۷۱۱۱، والطبرانی فی الکبیر : ۲۴/ ۶۹، وفی الاوسط : ۹۳۱ (انظر: ۲۶۸۳۹)

Wazahat

فوائد:… دوسرے شواہد کی بنا پر اس حدیث میں سے دو امور قابل حجت ہیں: آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا عصر کے بعد دو رکعتیں ادا کرنا اور سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کا یہ کہنا کہ جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کوئی نماز پڑھتے یا کوئی اور کام شروع کرتے تو اس پر دوام کرنا پسند فرماتے تھے۔ کچھ صفحات پہلے اِس عنوان نفل نماز کی فضیلت اور اس چیز کا بیان کہ یہ فرض نماز میں ہو جانے والی کمی پوری کرتی ہے مین یہ بات گزر چکی ہے کہ امام شوکانی کی جمع و تطبیق کے مطابق عصر سے پہلے والی دو سنتیں بھی سننِ رواتب میں داخل ہیں، اس لیے جیسے فجر اور ظہر سے پہلے والی سنتیں رہ جائیں اور بعد میں ان کو ادا کیا جاتا ہے، اسی طرح عصر کا مسئلہ ہو گا۔