Blog
Books
Search Hadith

مغرب سے پہلے دو رکعتوںکا بیان

۔ (۲۰۸۱) عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: کَانَ إِذَا قَامَ الْمُؤَذِّنُ فَأَذَّنَ صَلَاۃَ الْمَغْرِبِ فِی مَسْجِدِ الْمَدِیْنَۃِ قَامَ مَنْ شَائَ فَصَلّٰی حَتّٰی تُقَامَ الصَّلَاۃُ وَمَنْ شَائَ رَکَعَ رَکْعَتَیْنِ ثُمَّ قَعَدَ، وَ ذَالِکَ بَعَیْنَیِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ۔ (مسند احمد: ۱۳۰۸۹)

سیدناانس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں کہ جب مؤذن اٹھتا اور مدینہ منورہ کی مسجد میں مغرب کی اذان کہتا تو جو چاہتا اٹھ کر نماز پڑھتا رہتا، حتیٰ کہ نماز کھڑی ہوجاتی اور جو چاہتا، دو رکعتیں پڑھ کر بیٹھ جاتا اور یہ سارا کچھ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی آنکھوں کے سامنے ہوتاتھا۔
Haidth Number: 2081
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۰۸۱) تخریج: ھذا الحدیثیحتمل التحسین (انظر: ۱۳۰۵۸)

Wazahat

فوائد:… ایک دوسری روایت میں اس حدیث کے الفاظ یہ ہیں: ابوفزارہ کہتے ہیں: ہم نے سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مغرب سے پہلے والی دو رکعتوںکے بارے میں سوال کیا۔ انھوں نے جواباً کہا: ہم رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے زمانے مین یہ دو رکعتیں ادا کرنے کے لیے لپکتے تھے۔ (مسند احمد: ۱۲۳۱۰، ابوداود طیالسی: ۲۱۴۴، سندہ صحیح علی شرط مسلم) یہ حدیث مسلم: ۸۳۶ میں بھی ہے، لیکن اس کے الفاظ اس سے ذرا مختلف ہیں۔