Blog
Books
Search Hadith

مغرب سے پہلے دو رکعتوںکا بیان

۔ (۲۰۸۳) عَنْ أَبِی الْخَیْرِ قَالَ: رَأَیْتُ أَبَا تَمِیْمٍ الْجَیْشَانِیَّ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ مَالِکٍ یَرْکَعُ رَکْعَتَیِْن حِیْنَیَسْمَعُ أَذَانَ الْمَغْرِبِ، قَالَ: فَأَتَیْتُ عُقْبَۃَ بْنَ عَامِرٍ الْجُہَنِیَّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ فَقُلْتُ لَہُ: أَلَا أُعَجِّبُکَ مِنْ أَبِیْ تَمِیْمٍ الْجَیْشَانِیِّیَرْکَعُ رَکْعَتَیْنِ قَبْلَ صَلَاۃِ الْمَغْرِبِ وَأَنَا أُرِیْدُ أَنْ أَغْمِصَہُ، قَالَ عُقْبَۃُ: أَمَا إِنَّا کُنَّا نَفْعَلُہُ عَلٰی عَھْدِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، فَقُلْتُ: مَا یَمْنَعُکَ الْآنَ؟ قَالَ: اَلشُّغْلُ۔ (مسند احمد: ۱۷۵۵۲)

ابو الخیر کہتے ہیں: میں نے ابو تمیم عبد اللہ بن مالک جیشانی کو مغرب کی اذان سنتے ہی دو رکعتیں پڑھتے ہوئے دیکھا،یہ دیکھ کر میں سیدنا عقبہ بن عامر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پاس گیا اوران سے کہا: کیا میں آپ کو ابو تمیم جیشانی کی بات سنا کر تعجب میں نہ ڈالوں، وہ تو مغرب کی نماز سے پہلے دو رکعتیں پڑھتے ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ میں ان پر عیب لگاؤں، سیدنا عقبہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: خبر دار! ہم رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے زمانے میں یہ نماز پڑھاکرتے تھے، میں نے کہا: تو پھر اب آپ کو کونسی چیز منع کرتی ہے؟ انہوں نے کہا: مصروفیت۔
Haidth Number: 2083
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۰۸۳) تخریج: أخرجہ البخاری: ۱۱۸۴ (انظر: ۱۷۴۱۶)

Wazahat

فوائد:… آج کل بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو نماز مغرب سے پہلے دو رکعت ادا کرنے سے مکمل اجتناب کرتے ہیں اور ایسا کرنے والوں پر اس وجہ سے عیب لگاتے ہیں، اِن لوگوں کو سیدنا عقبہ بن عامر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا جواب یاد رکھنا چاہیے۔ یہ صحابۂ کرام کی انصاف پسندی ہے کہ وہ حدیث ِ رسول پر آنچ نہیں آنے دیتے۔