Blog
Books
Search Hadith

ان دو سنتوں کو اول وقت میں جلدی جلدی ادا کرنے اور ان کے بعد لیٹنے کا بیان

۔ (۲۱۰۶) عَنْ عَائِشَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کَانَ یُصَلِّی الرَّکْعَتَیْنِ بَیْنَ الْأَذَانِ وَالإِْ قَامَۃِ مِنْ صَلَاۃِ الصُّبْحِ۔ (مسند احمد: ۲۵۰۲۲)

سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نماز فجر کی اذان اور اقامت کے درمیان دو رکعتیں پڑھتے تھے۔
Haidth Number: 2106
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۱۰۶) تخریج: أخرجہ البخاری: ۶۱۹، ومسلم: ۷۲۴ (انظر: ۲۴۵۱۷، ۲۴۲۶۲)

Wazahat

فوائد:… معلوم ہوا کہ اذان فجر کے فوراً بعد اور تخفیف کے ساتھ فجر کی سنتیں ادا کر لینی چاہئیں، بہرحال یہ سنتیں اذان اور اقامت کے درمیان کسی وقت بھی پڑھی جا سکتی ہیں۔