Blog
Books
Search Hadith

رات کی نماز کی فضیلت، اس کی ترغیب اور اس کے افضل وقت کا بیان

۔ (۲۱۱۳) عَنِ الْأَ غَرِّ أَبِیْ مُسْلِمٍ قَالَ: أَشْہَدُ عَلٰی أَبِیْ ھُرَیْرَۃَ وَأَبِیْ سَعِیْدٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما أَنَّہُمَا شَہِدَا عَلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَنَّہُ قَالَ: ((إِنَّ اللّٰہَ یُمْھِلُ حَتّٰییَذْھَبَ ثُلُثُ اللَّیْلِ، ثُمَّ یَہْبِطُ فَیَقُوْلُ ھَلْ مِنْ دَاعٍ فَیُسْتَجَابَ لَہُ ھَلْ مِنْ مُسْتَغْفِرٍ فَیُغْفَرَلَہُ۔)) (مسند احمد: ۸۹۶۲)

سیدنا ابو ہریرہ اور سیدنا ابو سعید ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر گواہی دی کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ تاخیر کرتا ہے، حتی کہ رات کا تہائی حصہ ختم ہوجاتا ہے، پھر وہ اترکر کہتا ہے کہ کیا کوئی دعا کرنے والا ہے کہ اس کی دعاقبول کی جائے، کیا کوئی بخشش مانگنے والا ہے کہ اسے بخش دیا جائے۔
Haidth Number: 2113
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۱۱۳) تخریج: أخرجہ مسلم: ۷۵۸ (انظر: ۸۹۷۴، ۱۱۲۹۵)

Wazahat

فوائد:… جیسے اللہ تعالیٰ کی شان کو لائق ہے، وہ اس کے مطابق آسمانِ دنیا پر نزول فرماتا ہے، ہم اُس کے اِس نزول کو بلا تاویل تسلیم کرتے ہیں، لیکن اس کی کیفیت بیان نہیں کرتے کہ وہ کیسے اترتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے اِس نزول کا وقت کیاہے؟ اس کے بارے میں مختلف روایات منقول ہیں: صحیح مسلم کی سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی روایات کا خلاصہ یہ ہے: (۱) رات کے پہلے ایک تہائی کے بعد، (۲) نصف رات کے بعد یا (۳)رات کے آخری ایک تہائی حصے میں۔ قاضی عیاض نے کہا: مشائخ الحدیث کا خیال ہے کہ رات کے آخری ایک تہائی حصے والی بات زیادہ راجح ہے، زیادہ تر روایات کا یہی مفہوم بنتا ہے۔ لیکن اگر تمام صحیح روایات کو مختلف حالات پر محمول کر لیا جائے تو بہتر ہے۔