Blog
Books
Search Hadith

رات کی نماز کی فضیلت، اس کی ترغیب اور اس کے افضل وقت کا بیان

۔ (۲۱۱۷) عَنْ عَمْرِوبْنِ عَبَسَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((صَلَاۃُ اللَّیْلِ مَثْنٰی مَثْنٰی، وَجَوْفُ اللَّیْلِ الْآخِرُ أَجْوَبُہُ دَعْوَۃً۔)) قُلْتُ: أَوْجَبُہُ؟ قَالَ: (لَا، بَلْ أَجْوَبُہُ۔)) یَعْنِی بِذَالِکَ الإِْ جَابَۃَ۔ (مسند احمد: ۱۹۶۷۶)

سیدناعمرو بن عبسہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: رات کی نماز دو دو رکعت ہے اور رات کے آخری (ایک تہائی) حصے میں دعا سب سے زیادہ قبول ہوتی ہے۔ میں نے کہا: کیا اس حصے میں دعا کرنا واجب ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: نہیں، نہیں، (میں کہہ رہا ہوں کہ) دعا سب سے زیادہ قبول ہوتی ہے۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی مراد قبولیت تھی۔
Haidth Number: 2117
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۱۱۷) تخریج: ھذا اسناد ضعیف لضعف ابی بکر بن عبد اللہ الغسانی۔ أخرجہ ابونعیم فی الحلیۃ : ۵/ ۱۵۴ (انظر: ۱۹۴۴۷)

Wazahat

فوائد:… اس حدیث کی سند ضعیف ہے، لیکن پہلے دو جملے رات کی نماز دو دو رکعت ہے اور رات کا آخری حصہ دعا کی زیادہ قبولیت والا ہے دوسرے طرق اور شواہد کی بنا پر صحیح ہیں۔