Blog
Books
Search Hadith

رات کی نماز کی فضیلت، اس کی ترغیب اور اس کے افضل وقت کا بیان

۔ (۲۱۲۰) عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ أَبِیْ قَیْسٍ عَنْ عَائِشَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَرَضِیَ عَنْہَا قَالَتْ: عَلَیْکُمْ بِقِیَامِ اللَّیْلِ، فَإِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کَانَ لَایَدَعُہُ، فَإِنْ مَرِضَ قَرَأَ وَھُوَ قَاعِدٌ، وَقَدْ عَرَفْتُ أَنَّ أَحَدَکُمْ یَقُوْلُ بِحَسْبِیْ أَنْ أُقِیْمَ مَا کُتِبَ لِیْ، وَأَنّٰی لَہُ ذٰلِکَ۔ (مسند احمد: ۲۵۴۵۸)

زوجۂ رسول سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: رات کے قیام کا اہتمام کرو، کیونکہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اسے ترک نہیں کرتے تھے، اگر آپ بیمار ہوتے تو بیٹھ کر یہ نماز پڑھ لیتے۔ میں جانتی ہوں کہ تم تو یہ کہہ دیتے ہو کہ ہم اتنی نماز پڑھیں گے، جو ہمارے مقدر میں لکھ دیگئی ہے، تو پھر اسے مقام کیسے ملے گا۔
Haidth Number: 2120
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۱۲۰) تخریج: حدیث صحیح۔ أخرجہ البیھقی: ۴/ ۲۱۱ (انظر: ۲۴۹۴۵)

Wazahat

فوائد:… سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا یہ کہنا چاہتی ہیں کہ جب نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم رات کے قیام کا اس قدر اہتمام کرتے تھے، جبکہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم معصوم تھے اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے اگلے پچھلے گناہ معاف کر دیئے گئے تھے، تو ہم جیسے گنہگاروں کو تو بالاولییہ اہتمام کرنا چاہیے ، اگرچہ ہم عبادت کے سلسلے میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے آگے نہیں بڑھ سکتے۔