Blog
Books
Search Hadith

رات کی نماز کی فضیلت، اس کی ترغیب اور اس کے افضل وقت کا بیان

۔ (۲۱۲۴) عَنْ عَلِیِّ بْنِ حُسَیْنٍ عَنْ أَبِیْہِ عَنْ جَدِّہِ عَلِیِّ بْنِ أَبِیْ طَالِبٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ دَخَلَ عَلَیَّ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَعَلٰی فَاطِمَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ مِنَ اللَّیْلِ (وَفِی رِوَایَۃٍ: وَ ذَالِکَ مِنَ السَّحَرِ) فَأَیْقَظَنَا لِلصَّلاۃِ، قَالَ: ثُمَّ رَجَعَ إِلَی بَیْتِہِ فَصَلّٰی ھَوِیًّا مِنَ اللَّیْلِ، قَالَ: فَلَمْ یَسْمَعْ لَنَا حِسًّا، قَالَ: فَرَجَعَ إِلَیْنَا فَأَیْقَظَنَا وَقَالَ: ((قُوْمَا فَصَلِّیَا۔)) قَالَ: فَجَلَسْتُ وَأَنَا أَعْرُکُ عَیْنَیَّ، وَأَقُوْلُ: إِنَّا وَاللّٰہِ مَا نُصَلِّی إِلاَّ مَاکُتِبَ لَنَا، إِنَّمَا أَنْفُسُنَا بِیَدِ اللّٰہِ، فَإِذَا شَائَ أَنْ یَبْعَثَنَا بَعَثَنَا۔ قَالَ: فَوَلّٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَھُوَ یَقُوْلُ وَیَضْرِبُ عَلٰی فَخِذِہِ: ((مَا نُصَلِّیْ إِلاَّ مَاکُتِبَ لَنَا، مَانُصَلِّیْ إِلاَّ مَاکُتِبَ لَنَا، وَکَانَ الإِْ نْسَانُ أَکْثَرَ شَیْئٍ جَدَلًا۔)) (مسند احمد: ۷۰۵)

سیدنا علی بن ابی طالب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم رات کو سحری کے وقت میرے اور سیدہ فاطمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کے پاس آئے، ہمیں نماز کے لئے بیدار کیا اور پھر اپنے گھر کو لوٹ گئے اور کچھ دیر کے لیے نماز پڑھتے رہے، لیکن جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہماری کوئی آوازمحسوس نہ کی تو دوبارہ ہماری طرف آئے اور بیدار کرتے ہوئے فرمایا: اٹھو اورنماز پڑھو۔ میں اٹھ کر بیٹھ گیااور اپنی آنکھوں کو مَلتے ہوئے یوں کہنے لگا: اللہ کی قسم! ہم اتنی ہی نماز پڑھیں گے، جتنی ہمارے مقدر میں لکھی گئی ہے، ہمارے نفس تو صرف اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہیں،جب وہ چاہے گا تو تب ہمیں اٹھائے گا۔ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم واپس چلے گئے اور اپنی ران پرہاتھ مارتے ہوئے اور یہ کہتے ہوئے جا رہے تھے: ہم اتنی ہی نماز پڑھیں گے، جتنی ہمارے مقدر میں لکھی گئی ہے، ہم اتنی ہی نماز پڑھیں گے، جتنی ہمارے مقدر میں لکھی گئی ہے،اصل بات یہ ہے کہ انسان ہر چیز سے زیادہ جھگڑا کرنے والا ہے۔
Haidth Number: 2124
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۱۲۴) تخریج: أخرجہ البخاری: ۷۳۴۷، ۷۴۶۵، ومسلم: ۷۷۵ (انظر: ۵۷۱، ۵۷۵، ۷۰۵)

Wazahat

فوائد:… اس حدیث سے پتہ چلا کہ قرآن مجید کے ذریعے اپنے آپ کو ضبط میں لایا جا سکتا ہے، پہلے تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم شکوہ کرتے ہوئے سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے الفاظ دوہراتے رہے، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے یہ آیت {وَکَانَ الإِْ نْسَانُ أَکْثَرَ شَیْئٍ جَدَلًا} پڑھ کر اپنے آپ کو تسلی دی کہ انسان بحث مباحثہ کرتا ہی رہتا ہے۔ اس حدیث میں سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی ایک منقبت کا بیان ہے کہ انھوں نے ایسی چیز کو بھی نہیں چھپایا جس میں معمولی عیبیا ملامت پائی جاتی تھی اور نشرِ علم کی مصلحت کو کتمان پر مقدم کیا۔ اس حدیث سے درج ذیل امور کا بھی علم ہوتا ہے: امام کا نوافل کے سلسلے میں سختی نہ کرنااور سمجھانے اور رغبت دلانے پر اکتفا کرنا ، انسان کا طبعی طور پر قول و فعل کے ذریعے اپنا دفاع کرنا، آدمی کو چاہیے کہ وہ نصیحت قبول کر کے اپنے نفس کی اصلاح کرے، اگرچہ معاملے کا تعلق غیر واجب کام سے ہو۔