Blog
Books
Search Hadith

سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌سے مروی وہ حدیث، جس میں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی رات کی نماز کی کیفیت بیان کی گئی

۔ (۲۱۴۲) عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ حَدَّثَ أَنَّہُ بَاتَ عِنْدَ نَبِیِّ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ذَاتَ لَیْلَۃٍ فَقَامَ نَبِیُّ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مِنَ اللَّیْلِ فَخَرَجَ فَنَظَرَ فِی السَّمَائِ ثُمَّ تَـلَا ھَذِہِ الْآیَۃَ الَّتِیْ فِیْ آلِ عِمْرَانَ {إِنَّ فِیْ خَلَقِ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ اللَّیْلِ وَالنَّہَارِ… حَتّٰی بَلَغَ …سُبْحَانَکَ فَقِنَا عَذَابَ النَّاِر} ثُمَّ رَجَعَ إِلَی الْبَیْتِ فَتَسَوَّکَ وَتَوَضَّأَ ثُمَّ قَامَ فَصَلّٰی ثُمَّ اضْطَجَعَ ثُمَّ رَجَعَ أَیْضًا فَنَظَرَ فِی السَّمَائِ ثُمَّ تَـلَا ھَذِہِ الْآیَۃَ، ثُمَّ رَجَعَ فَتَسَوَّکَ وَتَوَضَّا ثُمَّ قَامَ فَصَلّٰی۔ (مسند احمد: ۳۲۷۶)

سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے اللہ کے نبی ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ہاں ایک رات گزاری، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم رات کو بیدار ہوئے اور باہر آ کر آسمان کی طرف دیکھا اورسورۂ آل عمران کییہ آیات تلاوت کیں: {إِنَّ فِیْ خَلَقِ السَّمٰوَاتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ اللَّیْلِ وَالنَّہَارِ… … …سُبْحَانَکَ فَقِنَا عَذَابَ النَّاِر} پھر گھر کی طرف واپس آئے، مسواک کیا، وضوء کیا اور پھر قیام شروع کر دیا، پھر لیٹ گئے، پھر جب دوبارہ جاگے تو باہر گئے، آسمان کی طرف دیکھ کر یہی آیات تلاوت کیں، پھر واپس آئے، وضو کیا اور کھڑے ہو کر نماز پڑھنے لگے۔
Haidth Number: 2142
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۱۴۲) تخریج: أخرجہ مسلم: ۲۵۶ (انظر: ۲۴۸۸، ۳۲۷۶)

Wazahat

فوائد:… رات کو بیدار ہونے کے بعد سورۂ آل عمران کی آخری آیات کی تلاوت کرنا، اذکار کی بحثوں میں اس کا تذکرہ آئے گا، اس حدیث ِ مبارکہ سے یہ بھی معلوم ہوا کہ جب یہ آیات تلاوت کی جائیں تو ایک دفعہ آسمان کی طرف دیکھا جائے تاکہ ان آیات میں جن مخلوقات کا ذکر ہے، حسب ِ امکان وہ بھی سامنے ہوں اور مخلوقات کے الق کی طرف توجہ کرنے کا بھی ایک انداز آسمان کی طرف نظر اٹھانا ہے کیونکہ وہ آسمانوں کے اوپر ہے۔